رسائی کے لنکس

شام: صدر اسد اور حزب مخالف کے نمائندوں کی ملاقات


شام: صدر اسد اور حزب مخالف کے نمائندوں کی ملاقات
شام: صدر اسد اور حزب مخالف کے نمائندوں کی ملاقات

شام سے آنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ صدر بشار الاسد نے جنوبی شہر ردعا کے نمائندوں کے ایک وفد سے ملاقات کی ہے۔ اس شہر کو حالیہ حکومت مخالف مظاہروں کے ایک مرکز کی حیثیت حاصل ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ ملاقات جمعرات کے روز ہوئی۔ تاہم ان مذاکرات کے نتائج کے بارے میں فوری طورپر کچھ نہیں کہاگیا۔ صورت حال پر نظر رکھنے والوں کا کہناہے کہ بظاہر یہ ملاقات ردعا میں صورت حال کو معمول پر لانے کی ایک کوشش دکھائی دیتی ہے۔

جمعے کے روز ردعا میں مظاہرین پر عام شہریوں کے لباس میں ملبوس سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 26 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔مظاہروں کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد سے شہر میں حزب اختلاف کے کارکنوں پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے تشدد کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔

شام میں مظاہرین وسیع تر سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کررہے ہیں۔ خاص طورپر یہ چاہتے کہ ملک پر کئی عشروں سے نافذ ہنگامی قوانین اٹھائے جائیں ۔ اس قوانین کے تحت حکومت کوعوامی مظاہروں کوروکنے اور اپنے سیاسی مخالفین کو دبانے کے لامحدود اختیارات حاصل ہیں۔

XS
SM
MD
LG