رسائی کے لنکس

شام نے کیمیاوی ہتھیار تلف کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا: او پی سی ڈبلیو


کیمیاوی ہتھیار پر پابندی سے متعلق عالمی تنظیم OPCW کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شام کی جانب سے کیمیاوی ہتھیار تلف کرنے کا منصوبہ باضابطہ طور پر ایک دستاویز کی صورت میں جمع کرا دیا گیا ہے۔

کیمیاوی ہتھیار پر پابندی سے متعلق عالمی تنظیم OPCW کی جانب سے اتوار کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شام کی جانب سے کیمیاوی ہتھیار تلف کرنے کا منصوبہ باضابطہ طور پر ایک دستاویز کی صورت میں جمع کرا دیا گیا ہے جس کے تحت آئندہ برس کے وسط تک شام کو کیمیائی ہتھیاروں سے پاک کر دیا جائے گا۔

اقوام ِ متحدہ اور رُوس کی جانب سے ایک معاہدے کے بعد کیمیاوی ہتھیاروں پر پابندی سے متعلق عالمی تنظیم OPCW کی جانب سے شام میں ماہرین بھیجے گئے جو شام میں کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی سے متعلق منصوبے کی نگرانی کریں گے۔

واضح رہے کہ رواں برس اگست میں دمشق میں ہونے والے ایک کیمیاوی حملے میں 1,400 سے زائد ہلاک ہو گئے تھے۔

کیمیاوی ہتھیاروں کی تلفی سے متعلق ماہرین یکم نومبر تک شام میں کیمیاوی ہتھیار کی پیداوار سے متعلق ساز و سامان تلف کرنے کے عمل کی نگرانی کریں گے۔

رواں ماہ ہی کیمیاوی ہتھیار پر پابندی سے متعلق عالمی تنظیم OPCW کو نوبیل انعام سے نوازا گیا ہے۔

کیمیاوی ہتھیار پر پابندی سے متعلق عالمی تنظیم OPCW نے شام میں کیمیاوی ہتھیاروں کی کوئی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں مگر ایک اندازے کے مطابق شام میں 1,000 میٹرک ٹن تک کیمیاوی عناصر موجود ہیں۔
XS
SM
MD
LG