رسائی کے لنکس

شام: باغیوں کا ایک اور قصبے پر قبضہ


شام ترک سرحد کا ایک منظر(فائل)
شام ترک سرحد کا ایک منظر(فائل)

آزاد ذرائع سے اس دعویٰ کی فوری طور پر تصدیق نہیں کی جاسکی، کیونکہ شام میں غیر ملکی صحافیوں کی رپورٹنگ پر کڑی پابندیاں عائد ہیں۔

شام میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے کہاہے کہ باغیوں نے ملک کے شمالی حصے میں ترک سرحد کے قریب کئی ہفتوں کے محاصرے کے بعد سرکاری فورسز کوایک قصبے سے بے دخل کرکے اس پر قبضہ کرلیا ہے۔

سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ باغیوں نے صوبے ادلب کے قصبے حرم میں واقع ایک فوجی مرکز پر منگل کی صبح قبضہ کیا، جس سے ترک سرحد سے ملحق باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

آزاد ذرائع سے اس دعویٰ کی فوری طور پر تصدیق نہیں کی جاسکی، کیونکہ شام میں غیر ملکی صحافیوں کی رپورٹنگ پر کڑی پابندیاں عائد ہیں۔

امن کے بین الاقوامی سفیر لخدر براہیمی نے منگل کو بھی دمشق میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں اور انہوں نے حکومت مخالف حزب اختلاف کے ارکان مذاکرات کیے۔

مذاکرات کے بعد ’ نیشنل کوآرڈی نیشن باڈی فار ڈیموکریٹک چینج‘ کے سربراہ نے بتایا کہ لخدر براہیمی نے کہا ہے کہ ان کا وفد گذشتہ 21 ماہ سے جاری شام کے تنازع کے حل کے لیے امریکہ اور روس کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کو آگے بڑھانے کے لیے کام کررہاہے۔

حسن عبدالعظیم نے منصوبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایک متعدل اور سیاسی حل ہی شام کے عوام کو تحفظ فراہم کرسکتا ہے۔
XS
SM
MD
LG