رسائی کے لنکس

ممکن ہے لڑاکا طیارہ شام کی سرحد میں داخل ہوا ہو: عبد اللہ گل


شام نے طیارہ گرائے جانے کے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نچلی سطح پرواز کر رہا تھا اور شامی فضائی حدود کے اندر تھا

ترکی کے صدر عبد اللہ گل نے کہا ہے کہ شام کی فضائی حدود کا دفاع کرنے والی فورسز نے اُن کے ملک کے جس لڑاکا طیارے کو مار گرایا، عین ممکن ہے کہ اُس نے شامی سرحد کی خلاف ورزی کی ہو۔

ہفتے کو مسٹر گل نے کہا کہ مختصر فاصلوں کی پرواز کے دوران تیز رفتار طیاروں کی طرف سے سرحد عبور کیا جانا ’عام‘ سا معاملہ ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ اِس بات کو طے کرنے کی چھان بین جاری ہے آیا امریکی ساخت کے F-4 طیارے کو ترکی کی فضائی حدود کے اندر مار گرایا گیا۔

اس لڑاکا جہاز کو جمعے کے روز بحیرہ احمر کے اوپر ہدف بنایا گیا تھا۔

شام نے طیارہ گرائے جانے کے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نچلی سطح پر پرواز پرتھا اور اُس وقت شام کی فضائی حدود کے اندر تھا۔

ترکی کے معاون وزیر اعظم بلند ارنک نے کہا ہےکہ طیارہ چوکسی کے کام پر مامور تھا۔ شام بارہا ترکی پر الزام عائد کرتا آیا ہے کہ ترکی نگرانی کے دوران حاصل کی جانے والی معلومات شام کے باغیوں کو فراہم کرتا ہےاور اُنھیں اسلحہ بھیجتا ہے۔ ترکی ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔

شام اور ترکی کی افواج مل کر دو لاپتا ترک پائلٹوں کی تلاش کا کام کر رہی ہیں۔

ترکی اور شام کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں، جب کہ ترکی صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرین کے خلاف کی جانے والی ہلاکت خیز پُرتشدد کارروائیوں کی مذمت کرتا آیا ہے۔

ترکی امریکہ اور دیگر ملکوں کے اس مطالبے میں شریک ہے جس میں شام میں جاری بغاوت کی بنا پر صدر اسد کی اقتدار سے دستبرداری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG