رسائی کے لنکس

’بی جے پی تاریخی کامیابی حاصل کرے گی‘: ترُن وجے


بھارتی ایوان بالا کے رکن، ترُن وجے نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ بھارت کے حالیہ انتخابات میں بی جے پی 300 سے زائد نشستیں حاصل کرے گی

آجکل امریکہ کے دورے پر آئے ہوئے ’راجیہ سبھا‘ کے رکن، ترُن وجے نے ’وائس آف امریکہ‘ سے ایک خصوصی انٹرویو میں بھارت میں جاری عام انتخابات پر بات کی۔ ان کی جماعت، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس ان انتخابات میں مدِ مقابل، دو بڑی سیاسی جماعتیں ہیں۔

اپنی کامیابی کے امکانات کے بارے میں، ترن وجے نے کہا کہ ’بی جے پی’ کو 1952ء کے انتخابات میں جواہر لعل نہرو کی لیڈرشپ میں کانگریس کو ملنے والی 370 سیٹوں کی کامیابی ’جیسی تاریخی فتح ملے گی‘۔

اُنھوں نے کہا کہ حکومت تشکیل دینے میں کامیابی کی صورت میں، ان کی جماعت کے سامنے سب سے اہم ہدف ’بھارت کی معیشت کو مضبوط کرنا ہوگا‘۔

گجرات کے ہندو مسلم فسادات کے بارے میں ایک سوال پر، ترن وجے نے کہا کہ اس المیئے سے ’بے جے پی‘ نہیں بلکہ کانگریس کو سبق سیکھنے کی ضرورت ہے، جس کے دور میں گجرات میں سب سے زیادہ فسادات ہوئے۔

بی جے پی کے لیڈر، نریندر مودی کے شادی شدہ ہونے کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورت حال پر بات کرتے ہوئے، وجے نے کہا کہ بعض چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو آدمی کو اپنے سینے تک ہی سنبھال کر رکھنی چاہیئں۔

رکن پارلیمان، ترُن وجے اُس وفد کا حصہ تھے جو بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے ساتھ 1999ء میں ’بس یاترا‘ میں ان کے ساتھ بھارت سے پاکستان آیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ، ’دنیا میں پاکستان کا ہندوستان سے بڑھ کر مخلص دوست اور نہیں ہو سکتا‘۔ اور، یہ کہ اگر، یہ دونوں ایک ہوجائیں، تو دنیا کی ’جیو پالیٹیکل‘ سطح پر ’اپنا دبدبہ قائم کر سکتے ہیں‘۔

تفصیلی انٹرویو سننے کے لیے وڈیو رپورٹ دیکھئیے:
بی جے پی کو تاریخی فتح ملے گی ۔ ترُن وجے
please wait

No media source currently available

0:00 0:05:23 0:00
XS
SM
MD
LG