رسائی کے لنکس

ٹیڈ کروز کا امریکی صدراتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان


ٹیڈ کروز
ٹیڈ کروز

پہلی مرتبہ سینیٹر منتخب ہونے والے چوالیس سالہ ٹیڈ کروز اس دوڑ میں باضابطہ طور پر حصہ لینے والے پہلے نمایاں رپبلیکن امیدوار ہیں۔

ٹیکساس سے منتخب ہونے والے سینیٹر ٹیڈ کروز نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ وہ 2016 کے صدارتی انتخابات میں امریکی صدر کے عہدے کے لیے امیدوار ہوں گے۔

ٹیڈ کروز نے اس سے قبل اشارہ دیا تھا کہ وہ صدارتی انتخاب کے لیے رپبلیکن پارٹی سے نامزدگی حاصل کرنے کے لیے باضابطہ انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔ انہوں نے پیر کو ٹویٹر پر ایک وڈیو پیغام کے ذریعے اس مہم کا باضابطہ اعلان کیا۔

قدامت پسندوں کی ایک نئی نسل سے اپیل کرتے ہوئے کروز نے اپنی انتخابی مہم کے اشتہار میں کہا کہ ’’میں امریکہ اور اس کے لوگوں پر یقین رکھتا ہوں، اور میں یہ یقین رکھتا ہوں کہ ہم بحیثیت قوم اپنی کامیابی کے امکان کو بحال کر سکتے ہیں۔‘‘

پہلی مرتبہ سینیٹر منتخب ہونے والے چوالیس سالہ ٹیڈ کروز اس دوڑ میں باضابطہ طور پر حصہ لینے والے پہلے نمایاں رپبلیکن امیدوار ہیں۔

توقع ہے کہ آئندہ ہفتوں میں متعدد دوسرے رپبلیکن امیدوار اس دوڑ میں شریک ہوں گے۔

ٹیڈ کروز، جنہوں نے 2013 میں سینیٹ میں شمولیت اختیار کی، قدامت پسند ٹی پارٹی کے پسندیدہ امیدوار ہیں۔

وہ صدر اوباما کا قانونِ صحت منسوخ کرنا چاہتے ہیں اور ٹیکس اکٹھا کرنے والے ادارے انٹرنل ریونیو سروس اور محکمہ تعلیم کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

ٹیڈ کروز کی ماں امریکی ہیں جبکہ ان کے والد کیوبا میں پیدا ہوئے تھے۔ اگر وہ صدر منتخب ہو جاتے ہیں تو وہ ہسپانوی نسل سے تعلق رکھنے والے پہلے امریکی صدر ہوں گے۔

ٹیڈ کروز خود کینیڈا میں پیدا ہوئے تھے۔ ماضی میں سپریم کورٹ میں امریکی صدور کی نمائندگی کرنے والے دو وکلا نے ہارورڈ لا ریویو میں لکھا کہ کروز صدر کا انتخاب لڑنے کے لیے آئینی معیار پر پورا اترتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG