رسائی کے لنکس

باکسنگ، ٹیرنس کرافورڈ کی عامر خان کے خلاف ’متنازع‘ فتح


کرافورڈ اور عامر خان کے درمیان ہونے والی فائٹ کا ایک منظر
کرافورڈ اور عامر خان کے درمیان ہونے والی فائٹ کا ایک منظر

عامر خان فائٹ کا پہلا ہی راؤنڈ ہار گئے لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اگلے راؤنڈز کے لئے خود کو تیار کرلیا ۔ انہوں نے پانچ راؤنڈز تک اپنے مخالف کھلاڑی کا ڈٹ کر سامنا کیا مگر چھٹے راؤنڈ میں وہ کرافورڈ کے سامنے بے بس ہو گئے۔

امریکی باکسر ٹیرنس کرافورڈ نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو میڈیسن اسکوائر گارڈن نیویارک میں ہونے والی ڈبلیو بی او ورلڈ ویلٹرویٹ چیمپئن شپ میں 4 پوائنٹس سے ہرا دیا۔

تاہم فائٹ دیکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے امریکی باکسر کی فتح کو متنازع قرار دیتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا ہے تاہم عامر خان نے شکست تسلیم کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے معذرت کرلی ہے۔

عامر خان فائٹ کا پہلا ہی راؤنڈ ہار گئے لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اگلے راؤنڈز کے لئے خود کو تیار کرلیا ۔

انہوں نے پانچ راؤنڈز تک اپنے مخالف کھلاڑی کا ڈٹ کر سامنا کیا مگر چھٹے راؤنڈ میں وہ کرافورڈ کے سامنے بے بس ہو گئے۔

انہوں نے اپنے ٹرینر سے کہا کہ وہ مزید فائٹ نہیں کر سکیں گے جس پر فائٹ کو روک دیا گیا۔

اس وقت تک ٹیرنس کرافورڈ نے عامر خان کے خلاف 49 اور عامرخان نے 45 پوائنٹس اسکور کئے تھے۔ عامر خان کو ناک آوٹ قرار دیا گیا۔

فائٹ سے متعلق رنگ کی جانب سے کہا گیا کہ عامر خان کو ٹیرنس نے پیٹ پر اور بیلٹ کے نیچے مکے مارے تاہم ریفری نے اسے تسلیم نہیں کیا جس پر عامر خان کو شکست قبول کرنا پڑی۔

مقابلہ دیکھنے والوں کی اکثریت نے اس متنازع شکست پر مایوسی کا اظہار کیا لیکن عامر خان نے اس شکست پر اپنے مداحوں سے معذرت کی۔

XS
SM
MD
LG