رسائی کے لنکس

وکٹر بوٹ کی تھائی لینڈ سے امریکہ روانگی


وکٹر بوٹ کی تھائی لینڈ سے امریکہ روانگی
وکٹر بوٹ کی تھائی لینڈ سے امریکہ روانگی

تھائی لینڈ کی پولیس کا کہنا ہے کہ ہتھیاروں کے مشتبہ روسی بیوپاری وِکٹر بوٹ کو مقدمے کا سامنا کرنے کے لیے امریکہ روانہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان اڑھائی سال سے جاری مقابلے کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ایک خصوصی امریکی طیارہ بوٹ کو لے کر منگل کی دوپہر بنکاک سے روانہ ہوا۔ اس سے چند گھنٹے قبل وزیر اعظم Abhisit Vejjajiva نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ اُن کی کابینہ نے بوٹ کو امریکہ کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ماسکو میں روسی وزیر خارجہ نے تھائی لینڈ کے اقدام کو غیر قانونی اور سیاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بوٹ کے پاس اب بھی کئی قانونی راستے موجود تھے۔

ایک مقامی عدالت نے اگست میں بوٹ کی امریکہ کو حوالگی کی اجازت دی تھی لیکن اُن پر مزید دفعات لگائے جانے کے باعث یہ عمل تاخیر کا شکار رہا۔

بوٹ پر الزام ہے کہ اُن کے فروخت کردہ ہتھیاروں کی وجہ سے افریقہ، جنوبی امریکہ اور مشرق وسطی میں تنازعات میں کشیدگی آئی۔

امریکہ بوٹ پر امریکی شہریوں کو ہلاک کرنے کی سازش اور دہشت گرد تنظیموں کی مدد کرنے کے الزامات پر قانونی چاراجوئی کرنا چاہتا ہے۔

XS
SM
MD
LG