ملالہ یوسف زئی پر جمعرات کو حملے کا تیسرا دن تھا۔ آج بھی دن بھر ملالہ کی طبیعت کے بارے میں چرچے ہوتے رہے، جبکہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب اورملالہ یوسف زئی کے صوبے خیبر پختونخواہ میں کل یوم دعا منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ملالہ کی صحت ۔۔!!
سوات میں طالبان حملے میں زخمی ہونیوالی ملالہ یوسف زئی تاحال بے ہوش ہیں اور ڈاکٹرز نے آئندہ چندروز اہم قرار دیئے ہیں۔
جمعرات کو انہیں پشاور سے بذریعہ کاپٹر راولپنڈی منتقل کیا گیا جہاں وہ آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹروں کا سات رکنی پینل علاج معالجے میں مصروف ہے، جبکہ برمنگھم سے تعلق رکھنے والے دو ڈاکٹرز بھی معاونت کے لیے موجود ہیں۔
پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملالہ کو اے ایف آئی سی منتقل کرنے کے لئے فوج نے سفارش کی تھی۔
سرجری کے بعد ملالہ کی نگہداشت ضروری ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں علاج کی بہتر سہولیات ہیں۔ ملالہ کو آئندہ دو روز تک وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔ گولی نے ملالہ کے دماغ کے کچھ حصے کو متاثر کیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ کے مطابق اگر ڈاکٹرز نے اجازت دی تو ملالہ کو بیرون ملک بھیجا جائیگا جس کے لیے سفری تیاریاں مکمل ہیں، جبکہ وزیرداخلہ رحمن ملک کے بقول ملالہ یوسف زئی کو میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے بعد فوری طور پر علاج کے لیے جرمنی لے جایا جائے گا۔
ملالہ کے لئے دعائیہ تقریبات، شمعیں روشن
ادھر وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوٴس کے سامنے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ارکان پارلیمنٹ، سول سوسائٹی اور صحافی برادری سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملالہ سے اظہار یکجہتی کیلئے شمعیں روشن کی گئیں جبکہ حملہ آوروں کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
کراچی میں ملالہ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سول سوسائٹی اور عورتوں کی سماجی تنظیمو ں کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر شمعیں روشن کی گئیں۔ اس موقع پر خواتین کی بڑی تعداد نے ملالہ کے عزم کو آگے بڑھانے کا اعادہ کیااور ان کی صحت کیلئے دعائیں مانگیں۔
ایم کیو ایم کے زیر اہتمام مظاہرہ کیا گیا جس میں خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی۔ لاڑکانہ اور سکھر میں بھی شہری اتحاد اور دیگر تنظیموں کی جانب سے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ان کی صحت کیلئے قرآن خوانی کی گئی اور ملالہ سے اظہار یکجہتی کیلئے شمیں روشن کی گئیں۔
لاہور میں تحریک انصاف کی خواتین نے بھی لاہور میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا جس میں پارٹی کی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ملالہ اور ان کی ساتھیوں کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ وکلا نے حملے کے خلاف احتجاج کے طور پر بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں۔ سیالکوٹ کی طالبات نے ریلی نکالی اور قاتلانہ حملہ کرنے والوں کو انسانیت دشمن قرار دیا۔ فیصل آباد تاجروں نے چوک گھنٹہ گھر میں کیمپ لگایا جہاں شرکاء نے ملالہ کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔
ملتان پاکستان پیٹریاٹ فورم کے زیر اہتمام ملالہ یوسف زئی پر سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی اور شمیں روشن کی گئیں۔پشاور میں اے این پی کے زیر اہتمام ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی اور سلامتی کیلئے قرآن خوانی کی گئی اور دعائیں مانگی گئیں۔ چار سدہ میں بھی امن مارچ کیا گیا۔
یوم دعا منانے کا اعلان
پاکستان کے سب سے بڑے صوبہٴ پنجاب اورملالہ یوسف زئی کے صوبے خیبر پختونخواہ میں کل یوم دعا منایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جمعہ کو پنجاب بھر کے سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں اور مسلم لیگ ن کے دفاتر ، مساجد اور اقلیتوں کی عبادت گاہوں میں ملالہ یوسف کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔
ایک منٹ کی خاموشی
وزیر اطلاعات خیبر پختونخواہ نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں جمعہ کو صوبے بھر میں یوم دعا منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کو دوپہر بارہ بجے تمام سرکاری دفاتر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ تعلیمی اداروں میں خصوصی دعائیں کی جائیں گی اور نماز جمعہ کے بعد تمام مساجد میں ملالہ کی صحت کیلئے دعا کی جائے گی۔ مسیحی رہنما سینیٹر کامران مائیکل نے اتوار کو ملک کے گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقریبات کا اعلان کیا ہے۔