رسائی کے لنکس

دبئی میں دُنیا کے بلند ترین ہوٹل کی تعمیر جاری


دبئی کا میرینہ ڈسٹرکٹ جہاں دنیا کی بلند و بالا عمارات موجود ہیں۔
دبئی کا میرینہ ڈسٹرکٹ جہاں دنیا کی بلند و بالا عمارات موجود ہیں۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے دبئی میں 2018 میں تعمیر ہونے والا 356 میٹر بلند اور 75 منزلہ گیورا ہوٹل کو دنیا کا سب سے بلند ہوٹل قرار دیا تھا۔ لیکن دبئی میں اس سے بھی بلند ہوٹل کی تعمیر جاری ہے جس کی 82 منزلیں ہوں گی۔

امریکی نشریاتی ادارے 'سی این این' کی ایک رپورٹ کے مطابق دبئی کے مرینہ ڈسٹرکٹ میں ہوائی اڈے کے قریب 'دی سیل ٹاور' کے نام سے دُنیا کا سب سے اُونچا ہوٹل زیر تعمیر ہے۔

اس ہوٹل کی اُونچائی 360 میٹر ہو گی اور اس میں 1209 لگژری کمرے ہوں گے۔

ہوٹل تعمیر کرنے والی کمپنی دی فرسٹ گروپ کے مطابق ہوٹل کی تعمیر 2022 کے آخر تک مکمل ہو جائے گی۔

اس نئے ہوٹل کے فن تعمیر اور ڈیزائن کو عالمی سطح پر بھی پذیرائی مل چکی ہے۔ اور یہ اب تک تین ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکا ہے۔

ہوٹل میں دبئی کے نظاروں کے لیے خصوصی مقام بھی تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس عمارات کی چھت پر سوئمنگ پول اور ریستوران بھی ہوں گے۔

فرسٹ گروپ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صارفین کو ہوٹل سے دبئی کی بلندو بالا عمارتوں اور سمندر کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔

ہوٹل کی تعمیر 2016 میں شروع ہوئی تھی۔ اس ہوٹل کی تعمیر سے دبئی میں بلند و بالا ہوٹلز کی فہرست میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔

دبئی میں 355 میٹر بلند میریٹ، 333 میٹر بلند روز رائحان اور 321 میٹر بلند برج العرب شامل ہیں۔

ہوٹل انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ تعمیر مکمل ہونے پر وہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے سرٹیفکیٹ کے لیے رُجوع کریں گے۔

XS
SM
MD
LG