رسائی کے لنکس

ترکی میں دو خودکش دھماکوں میں ایک شخص ہلاک


ترکی میں پولیس اہل کار خودکش حملے میں تباہ ہونے والی کار کا معانئہ کررہا ہے، فوٹو 8 اکتوبر 2016
ترکی میں پولیس اہل کار خودکش حملے میں تباہ ہونے والی کار کا معانئہ کررہا ہے، فوٹو 8 اکتوبر 2016

حملہ آوروں کے روکےجانے پر ہونے والے بارودی دھماکے میں دو خودکش بمبار اور ایک تیسرا شخص ہلاک ہوا۔

ایک ترک عہدےدار نے بتایا ہے کہ دو عسکریت پسندوں نے خود انقرہ کے نزدیک دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں وہ دنوں اور صرف ایک اور شخص ہلاک ہوا۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اہل کاروں نے انہیں ہتھیار پھینکے کا حکم دیا۔

ترکی کے ایک عہدے دار نے بتایا ہے کہ دو خودکش بمباروں نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے وہ خود دونوں اورصرف ایک اور شخص ہلاک ہوا۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ انقرہ کے قریب یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب حکام نے انہیں ہتھیار پھینکنے کے لیے کہا تھا۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ قیاس ہے کہ خودکش بمباروں میں سے ایک مرد اور دوسری عورت تھی اور ان کا تعلق کالعدم کردش ورکرز پارٹی PKK سے تھا ۔

یہ باغی گروپ گذشتہ تین دہائیوں سے ترکی کے اندر ہونے والی شورش میں ملوث ہے۔

سی این این نے ترکی سے خبر دی ہے کہ عسکریت پسندوں کے قبضے میں دھماکہ خیز مواد اور 200 کلوگرام امونیم نائٹریٹ ملا ہے۔

حکام ایک اور شخص کو تلاش کررہے ہیں جوممکنہ طورپر ان کا تیسرا ساتھی ہوسکتا ہے۔

ایک سرکاری عہدے دار نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے میں ان کے علاوہ کوئی اور ہلاک نہیں ہوا۔

ترکی کو پچھلے سال سے حملوں کی ایک لہر کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے جن میں اسلامک اسٹیٹ اور PKK ملوث دونوں ملوث ہیں۔

XS
SM
MD
LG