رسائی کے لنکس

یوکرین پر روسی حملہ: احتجاج کی کوریج کرنے والے 'ریڈیو فری یورپ/ریڈیو لبرٹی' کے تین صحافی گرفتار


سینٹ پیٹرزبرگ میں یوکرین پر روسی حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔ 24 فروری، 2022ء
سینٹ پیٹرزبرگ میں یوکرین پر روسی حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔ 24 فروری، 2022ء

تین صحافیوں کو ماسکو میں حراست میں لے لیا گیا ہےجو یوکرین پر روسی چڑھائی کے خلاف ہونے والے ایک مظاہرے کی کوریج کر رہے تھے۔ان صحافیوں کا تعلق ریڈیو' فری یورپ/ریڈیو لبرٹی' سے تھا، جو وائس آف امریکہ کا ایک ساتھی نیٹ ورک ہے۔

ایک صحافی پولیس کو باربار بتاتا رہا کہ وہ پریس کا نمائندہ ہے، جس کے باوجود انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ان میں سے ایک صحافی نے اس گرفتاری کی ویڈیو بنالی اور اسے نشر کردیا ،جس میں وہ پولیس افسر سے کہہ رہا ہے کہ اس پر جسمانی تشدد بند کیا جائے۔

تقریباً دو منٹ کی اس غیر معیاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صحافی کو رات کے وقت پشکنسکایا چوک سے گرفتار کر کے ایک پولیس وین میں لے جایا جارہا ہے ،جس میں 20سے زیادہ لوگ موجود ہیں۔

ریڈیو فری یورپ /ریڈیو لبرٹی کے صدر جیمی فلائی کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین پر بلا اشتعال حملہ کیا ہے جس کے بعد وہ اپنے شہریوں تک ایسی اطلاعات کو پہنچنے سے روک رہا ہے جو اس کے اس جھوٹ کو افشا کردیں گی جو اس حملے کی صفائی میں وہ بول رہا ہے۔

جیمی فلائی کا کہنا تھا کہ جنگ کے خلاف مظاہرے کی کوریج کرنے والے ان کے صحافیوں کو گرفتار کرنا کریملن کے اپنے بیان کی صداقت کی نفی ہے۔انہوں نے ریڈیو فری یورپ/ریڈیو لبرٹی کے ان صحافیوں کی گرفتاری کی پُُرزور مذمت کی اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

اسلام آباد میں یوکرینی شہریوں کا احتجاج
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:13 0:00

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ میڈیا کے کچھ دوسرے اداروں کے ملازمین کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ ماسکوکے مرکز میں ،خصوصی ہتھیاروں اور نیشنل گارڈز جنگجوؤں کے ساتھ سیکیورٹی فورسز کی موجودگی توجہ طلب ہے۔

یہ گرفتاریاں اس وقت عمل میں آئیں جب 300 سے 700 افراد ،مصنف الیگزینڈر پشکن کی یادگار کے قریب جمع ہوگئے اور جنگ کے خلاف نعرے لگائے۔

ایک غیر منافع بخش تنظیم OVD-Info جو ملک بھر میں پولیس کی گرفتاریوں کی نشاندہی کرتی ہے ،اس کا کہنا ہے کہ روس کے 53 شہروں میں جنگ کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں 1700 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔تنظیم کا کہنا ہے کہ 900 سے زیادہ افراد کو ماسکو میں اور 400 سے زائد کو سینٹ پیٹرز برگ میں گرفتار کیا گیا۔

دی ٹیلیگرام کے ایک نیوز چینل ، 'بازا' نے اطلاع دی ہے کہ ماسکو پولیس کو یہ احکامات ملے ہیں کہ وہ اشتعال دلانے والی ہر چیز کو قبضے میں لے لیں ،جن میں یوکرینی جھنڈے اور مشتعل کر دینے والے بیانات کے پوسٹرز آویزاں کرنا بھی شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG