رسائی کے لنکس

چین میں ایک راہب کی خودسوزی کی کوشش


2009 سے اب تک احتجاج کے طور پر تبت کے 106 باشندوں نے خود سوزی کی کوشش کی جن میں 80 سے زائد ہلاک ہو گئے۔

تبتی باشندوں کے حقوق کے ایک نگران گروپ نے کہا ہے کہ ایک اور راہب نے خود سوزی کی کوشش کی ہے۔ چین کی حکومت کے خلاف احتجاج کے طور پر گزشتہ دو دنوں کے دوران یہ تیسرا تبتی باشندہ ہے جس نے خود کو آگ لگائی۔

لندن میں قائم ’فری تبت‘ نے کہا ہے کہ خودسوزی کرنے والے راہب کی شناخت سینڈ ہیگ کے طور پر ہوئی ہے اور اس نے سچوان صوبے کے مرکز علاقے نگابا میں خود کو آگ لگا ئی۔

منگل کو جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آگ بجھانے کے بعد راہب کو اسپتال منتقل کر دیا لیکن اس وقت وہ کہاں اور کس حالت میں ہے اس بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

اس سے قبل اتوار کو ایک ہی روز چین کے دو مختلف علاقوں میں دو باشندوں نے خود سوزی کی کوشش کی۔

2009 سے اب تک احتجاج کے طور پر تبت کے 106 باشندوں نے خود سوزی کی کوشش کی جن میں 80 سے زائد ہلاک ہو گئے۔

چین کی حکومت ان الزامات کی تردید کرتی ہے کہ اس نے تبت کے باشندوں کو کسی طرح کے دباؤ میں رکھا ہوا ہے۔ حکومت احتجاج کے لیے خود سوزی کی کوشش کو دہشت گردی قرار دیتی ہے۔
XS
SM
MD
LG