رسائی کے لنکس

ٹلرسن آئندہ ماہ روس کا دورہ کریں گے: ذرائع


امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن (فائل فوٹو)
امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن (فائل فوٹو)

امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن آئندہ ماہ کی پانچ اور چھ تاریخ کو برسلز میں نیٹو وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کا ارادہ نہیں رکھتے کیونکہ اس دوران چین کے صدر امریکہ آ رہے ہیں اور بعد ازاں ٹلرسن کو روس روانہ ہونا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق متوقع طور پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے چینی ہم منصب شی جنپنگ سے چھ اور سات اپریل کو فلوریڈا میں اپنی نجی رہائش گاہ پر ملاقات کر رہے ہیں اور یہی وجہ سے ٹلرسن 28 رکنی نیٹو اجلاس میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر دو سابق امریکی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ نیٹو اجلاس میں عدم شرکت اور پھر دورہ ماسکو سے ان قیاس آرائیوں کو تقویت مل رہی ہے کہ شاید صدر ٹرمپ اپنی سلامتی کے لیے واشنگٹن پر انحصار کرنے والی نسبتاً چھوٹی مملکتوں سے پہلے بڑی قوتوں کے ساتھ رابطے بڑھانا چاہتے ہیں۔

ٹرمپ اکثر روس کے صدر ولادیمرپوتن کی تعریف کرتے رہے ہیں اور ٹلرسن کو بطور ایکسن موبل کارپوریشن کے کئی سالوں تک اعلیٰ ترین عہدیدار کی حیثیت میں روس کی حکومت کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا جب کہ وہ روس کے خلاف عائد کی گئی پابندیوں پر یہ کہہ کر سوال اٹھاتے رہے ہیں کہ اس سے امریکہ کاروبار کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کی طرف سے فوری طور پر ٹلرسن کے نیٹو اجلاس میں عدم شرکت اور دورہ روس سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں ایا ہے۔

دو سابق امریکی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ٹلرسن 12 اپریل کو ماسکو کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG