رسائی کے لنکس

2012 کی اہم ترین شخصیت براک اوباما، ٹائم میگزین


ٹائم نے اس سال کی دوسری اہم ترین شخصیت کا اعزاز پاکستان کی ملالہ یوسف زئی کو دیا ہے۔

ٹائم میگزین نے امریکی صدر براک اوباما کو 2012 کی اہم ترین شخصیت قرار دیا ہے۔

جریدے کا کہناہے کہ دوسری مدت کی صدرات کے لیے مسٹر اوباما کی تاریخی کامیابی امریکہ میں آبادی کی بدلتی ہوئی تبدیلیوں کی جانب اشارہ کرتی ہے۔

ٹائم میگزین نے صدر اوباما کو ایک علامت اور بعض اعتبار سے ایک نئے امریکہ کے معمار کا درجہ دیا۔

جریدے کا کہناہے کہ مسٹر اوباما کے لیے، جو ڈیموکریٹ اور پہلے افریقی امریکی ہیں، دوسرا بڑا اعزاز ہے۔ انہیں پہلا اعزا ز اس وقت حاصل ہوا تھا جب امریکی عوام نے 2008 میں پہلی بار ایک سفید فام کی بجائے انہیں ملک کا صدر منتخب کیاتھا۔

ٹائم نے اس سال کی دوسری اہم ترین شخصیت کا اعزاز پاکستان کی ملالہ یوسف زئی کو دیا ہے۔ 15 سالہ ملالہ کو طالبان نے لڑکیوں کی تعلیم کے حق میں آواز اٹھانے پر سرمیں گولی مار کر شدید زخمی کردیا تھا، اور وہ ان دنوں برطانیہ کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ٹائم میگزین نے 2012 کی اہم ترین دیگر شخصیات میں اپیل کے منیجنگ ایکزیکٹو ٹم کک ، مصر کے صدر محمد مرسی اور اٹلی کے سائنس دان فابیولا گیانٹی کو شامل کیا ہے۔
XS
SM
MD
LG