رسائی کے لنکس

یوکرین پر حملہ روسی صدر پوٹن کی سب سے بڑی ناکامی ثابت ہو سکتا ہے، امریکہ


نفسیاتی اراض کے اسپتال پر روسی حملے کے نتیجے میں وہ ملبے کا ڈھیر بن گیا ہے۔ 7 ستمبر 2022
نفسیاتی اراض کے اسپتال پر روسی حملے کے نتیجے میں وہ ملبے کا ڈھیر بن گیا ہے۔ 7 ستمبر 2022

ایک اعلیٰ امریکی انٹیلی جنس اہل کار نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ یوکرین پر حملہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی سب سے اہم اور دیر پا ناکامیوں کی حامل ایک غلطی بن سکتا ہے. سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے جمعرات کو واشنگٹن میں سائبر سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے ریکارڈ ، پوٹن کے ریکارڈ کو دیکھا جائے تو یہ اب تک سوائے ناکامی کے اور کچھ نہیں ہے۔

برنس نے کہا کہ روس کو بہت بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ "نہ صرف روسی فوج کی کمزوری بے نقاب ہوئی ہے، بلکہ اس کے نتیجے میں روسی معیشت اور روسیوں کی نسلوں کو طویل مدتی نقصان پہنچنے والا ہے۔

دوسری جانب بدھ کے روز پوٹن نے ساحلی شہر ولادی ووسٹوک میں ایک اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے اپنے اس موقف کا اعادہ کیا کہ وہ ماسکو کےحمایت یافتہ علیحدگی پسند علاقوں کی حفاظت کے لئے یوکرین فورسز بھیجنے پر مجبور ہوئے تھے ، جو 2014 سے روس کے ساتھ کرائمیا کےالحاق کے بعد سے یوکرینی فورسز سے لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوجی کارروائی ہم نے شروع نہیں کی تھی ہم اسے ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آخر کار اس سے ہمارے ملک کو ملکی اور بین الاقوامی طور پر مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔

XS
SM
MD
LG