رسائی کے لنکس

ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنی ٹیم کے لیے دو اہم ناموں کا اعلان


انھوں نے ریپبلکن نیشنل کمیٹی کے چیئرمین رینس پرائبس کو نیا چیف آف اسٹاف نامزد کیا۔ یہ وائٹ ہاؤس کے حکام کا اعلیٰ ترین منصب ہوتا ہے۔

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتظامیہ کا خاکہ تیار کرنا شروع کر دیا ہے اور دو اہم عہدوں کے لیے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

اتوار کو انھوں نے ریپبلکن نیشنل کمیٹی کے چیئرمین رینس پرائبس کو نیا چیف آف اسٹاف نامزد کیا۔ یہ وائٹ ہاؤس کے حکام کا اعلیٰ ترین منصب ہوتا ہے۔

جب کہ ٹرمپ نے دائیں بازو کے میڈیا ایگزیکٹو اسٹیو بینن کو اپنا مشیر نامزد کیا۔ ان کے بقول یہ دونوں "شخصیات انتہائی قابل" ہیں۔

پرائبس نے اس تعیناتی کو "ایک اعزاز" قرار دیتے ہوئے پیش گوئی کی کہ ٹرمپ "تمام امریکیوں کے لیے ایک عظیم صدر ہوں گے۔"

بینن کا کہنا تھا کہ "مہم کے دوران ہماری شراکت بہت کامیاب رہی اور اسی کی بدولت فتح حاصل ہوئی۔ ہم اسی شراکت داری کو نو منتخب صدر کو اپنا ایجنڈا حاصل کرنے میں معاونت کے لیے جاری رکھیں گے۔"

اطلاعات کے مطابق نیویارک کے سابق میئر روڈی جولیانی کو بطور اٹانی جنرل اور الاباما سے سینیٹر جیف سیشنز کو وزیر دفاع کے طور پر نامزد کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے صدارتی انتخابات میں ہلری کلنٹن کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔

صدر براک اوباما کی مدت صدارت کے اختتام پر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو منصب صدارت سنبھالیں گے۔

XS
SM
MD
LG