رسائی کے لنکس

پریشان کُن رپورٹوں کے بعد ٹرمپ کی ری پبلیکن رہنماؤں کی حمایت


جمعے کے روز جاری ہونے والے رائے عامہ کے تازہ ترین جائزے سے پتا چلتا ہے کہ ٹرمپ پر کلنٹن کی سبقت تین فی صد شرح تک بڑھ گئی ہے، جب کہ گذشتہ ہفتے پیر ہی کے روز اِسی ادارے کے سروے میں ٹرمپ کو آٹھ پوائنٹ کی برتری حاصل تھی

تاخیر کے بعد، ری پبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے دوبارہ انتخاب کے لیے ملک کے چوٹی کے ری پبلیکنز کی حمایت کا اعلان کیا ہے، جس سے قبل، اس ہفتے سامنے آنے والے رائے عامہ کے تجزیوں میں بتایا گیا تھا کہ ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کے مقابلے میں اُن کی مقبولیت کم ہوتی جا رہی ہے۔

جمعے کے روز جاری ہونے والے رائے عامہ کے تازہ ترین جائزے سے پتا چلتا ہے کہ ٹرمپ پر کلنٹن کی سبقت تین فی صد شرح تک بڑھ گئی ہے، جب کہ گذشتہ ہفتے پیر ہی کے روز اِسی سروے میں ٹرمپ کو آٹھ پوائنٹ کی برتری حاصل تھی۔

تاہم، دیگر حالیہ عام جائزہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ کلنٹن ری پبلیکن پارٹی کے مدِ مقابل امیدوار سے 33 کے مقابلے میں 48 فی صد سے آگے ہیں، جس کے بعد جائزہ رپورٹیں ترتیب دینے والے کچھ اداروں نے اس بات کا اظہار کیا تھا کہ ٹرمپ کی انتخابی مہم کو خطرہ لاحق ہے۔

ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعے کے روز ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر پال رائن، اور سینیٹرز جان مکین اور کیلی ایوٹے کےدوبارہ انتخاب کی حمایت کا اعلان کیا، جس سے چند ہی روز قبل ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ابھی ’’اس مقام پر نہیں پہنچے‘‘ کہ رائن کی حمایت کریں، جو ری پبلیکن پارٹی کے چوٹی کے منتخب عہدے دار ہیں۔

ری پبلیکن کنویشن کے بعد، ٹرمپ کے چوٹی کی رہنماؤں کے ساتھ الجھنیں بڑھتی جارہی ہیں، جب کہ ہلاک ہونے والے مسلمان امریکی فوجی کے والدین کے ساتھ الجھاؤ اُن کی مقبولت کے لیے نقصان دہ ہے۔

ہفتے کو ٹرمپ نے وزیر خارجہ کے طور پر نجی اِی میل سرور کے استعمال پر ہیلری کلنٹن کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا، جو معاملہ ’ایف بی آئی‘ کی انکوائری کا موضوع رہ چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG