رسائی کے لنکس

دیوار کی تعمیر، ورنہ میکسیکو کو رقوم کی ترسیل روک دی جائے گی: ٹرمپ


اُن کے ناقدین اس رائے پر برہم ہیں اور ٹرمپ نے تفصیل پیش نہیں کی آیا وہ کس طرح سے 1600 کلومیٹر طویل دیوار پر اٹھنے والے آٹھ ارب ڈالر کا بندوبست کریں گے۔ ادھر، صدر اوباما نے اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’عالمی سربراہ وائٹ ہاؤس سے ایسے ناپختہ خیالات کی توقع نہیں رکھتے‘‘

ریپبلیکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے صدارتی نامزدگی کے سرکردہ امیدوار، ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کے روز کہا ہے کہ وہ میکسیکو کو پابند کریں گے کہ وہ دیوار کی تعمیر پر اٹھنے والا خرچ برداشت کرے، جس کا مقصد غیر قانونی تارکینِِ وطن کی امریکہ آمد روکنا ہے۔ ایسا نہ کرنے پر، وہ میکسیکو کے شہریوں کی جانب سے امریکہ سے اپنے احباب کو بجھوائی جانے والی اربوں ڈالر کی رقوم کو بند کرنے کی دھمکی دیں گے۔
تاہم، بعد میں اِسی روز، صدر براک اوباما نے اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’’عالمی سربراہ وائٹ ہاؤس سے ایسے ناپختہ خیالات کی توقع نہیں رکھتے‘‘۔

اوباما نے کہا ہے کہ میکسکو کی شہریوں کی جانب سے امریکہ سے رقوم کی ترسیل کے کام میں خلل ڈال کر میکسیکو کی معیشت سے کھیلنے سے لوگوں میں امریکہ کی جانب ترک وطن کی کوششوں میں تیزی آسکتی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ ٹرمپ کا بیان ’’بنیادی طور پر سیاسی فائدہ اٹھانے کی ایک کوشش ہے‘‘۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ میکسیکو کے ساتھ جنوبی امریکی سرحد پر ایک بڑی اور مضبوط دیوار کھڑی کریں گے، جو معاملہ ریپبلیکن پارٹی کی صدارتی نامزدگی کی انتخابی مہم کے دوران غیر متوقع طور ہر پذیرائی کا باعث بنا ہے۔ اپنے حامیوں کی جانب سے ٹرمپ کی ریلیوں میں لوگ ملک میں غیر قانونی داخلے کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

اُن کے ناقدین اس رائے پر برہم ہیں اور ٹرمپ نے تفصیل پیش نہیں کی آیا وہ کس طرح سے 1600 کلومیٹر طویل دیوار پر اٹھنے والے آٹھ ارب ڈالر کا بندوبست کریں گے۔ تاہم، ’دی واشنگٹن پوسٹ‘ کو بھیجے گئے ایک دو صفحے کے مراسلے میں، ارب پتی جائیداد کے کاروباری شخص نے کہا ہے کہ صدر منتخب ہونے پر وہ انسداد دہشت گردی کے امریکی قانون کی رو سے ایک شق میں ترمیم کریں گے، جس کی مدد سے امریکہ میں رہنے والے میکسیکو نژاد افراد کی جانب سے اپنے ملک رقوم کی ترسیل میں کٹوتی کی جائے گی، جن میں سے زیادہ تر تارکین وطن غیر قانونی طور پر سرحد پار کرکے امریکہ وارد ہوئے تھے۔

امریکہ میں تقریباً ایک کروڑ 10 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن ہیں، جن میں سے نصف کا تعلق میکسیکو سے ہے؛ جب کہ میکسیکو کے لاکھوں لوگ قانونی طور پر امریکہ میں رہتے ہیں جن میں سے کئی امریکی شہری ہیں۔

XS
SM
MD
LG