رسائی کے لنکس

ٹرمپ کا سوئنگ اسٹیٹ مشی گن کے عرب اکثریتی شہر ڈیئربورن کا دورہ


سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے، جو 2024 کے لیے ریپبلکنز کے صدارتی امیدوارہیں ، ڈیئربورن، مشی گن میں ایک ریستوراں، "گریٹ کامنر "کے دورے کے دوران گفتگو کر رہے ہیں۔ 1، نومبر 2024۔ (اے پی فوٹو)
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے، جو 2024 کے لیے ریپبلکنز کے صدارتی امیدوارہیں ، ڈیئربورن، مشی گن میں ایک ریستوراں، "گریٹ کامنر "کے دورے کے دوران گفتگو کر رہے ہیں۔ 1، نومبر 2024۔ (اے پی فوٹو)
  • سابق صدر ٹرمپ نے ڈیئربورن، مشی گن کا دورہ کیا ہے۔
  • کاملا ہیرس کی انتخابی مہم نے عرب اور مسلم امریکیوں تک اپنی رسائی کو بڑھا یا ہے، خاص طور پر سخت مقابلے کی ریاست مشی گن میں۔
  • لیکن ان کے ریپبلکن حریف، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس گروپ کے ساتھ حیران ککن کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
  • یہ گروپ غزہ جنگ کے بارے میں صدر جو بائیڈن کی پالیسیوں پر ناراض ووٹروں کا ایک بڑا حصہ ہے۔
  • کاملا ہیرس اتوار کو مشی گن میں ڈیٹرائیٹ اور لانسنگ کا دورہ کرینگی۔

صدارتی انتخابات سے پہلے، امریکی نائب صدر کاملا ہیرس کی انتخابی مہم نے عرب اور مسلم امریکیوں تک اپنی رسائی کو بڑھا یا ہے، خاص طور پر سخت مقابلے کی ریاست مشی گن میں۔ لیکن ان کے ریپبلکن حریف، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس گروپ کے ساتھ حیران کن کامیابیاں حاصل کی ہیں جو کہ غزہ جنگ کے بارے میں صدر جو بائیڈن کی پالیسیوں پر ناراض ووٹروں کا ایک بڑا حصہ ہے۔

جمعے کے روز ٹرمپ نے مشی گن کے علاقے ڈیئربورن،میں ایک حلال کیفے کا دورہ کیاہے۔ یہاں تقریباً چار لاکھ عرب امریکی آباد ہیں۔ ان میں سے بہت سے لوگوں نے بائیڈن انتظامیہ کی اسرائیل کے لیے حمایت پر ہیرس کو سزا دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

مشی گن سے انتخاب لڑنے والی پاکستانی نژاد عمارہ انصاری سے ملیے
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:54 0:00

ٹرمپ کا دورہ عرب اور مسلم کمیونٹی تک ان کی رسائی کا تسلسل ہے جس نے انہیں مشی گن کے دو قریبی شہروں کے رہنماؤں کی جانب سے اہم توثیق دلوائی ہے۔ یہ شہر چھوٹے ہونے کے باوجود علامتی اہمیت کے حامل ہیں۔ ڈیئربورن ہائٹس کے پہلے مسلمان اور عرب امریکی میئر، بل بازی اور ہمٹرامک کے یمنی نژاد امریکی میئر ،عامر غالب نے ریپبلکن امیدوار کی حمایت کی ہے۔ ہمٹرامک واحد امریکی شہر ہے جس کی تمام سٹی کونسل مسلمان ہے

غالب نے وی او اے کو بتایا، "صدر ٹرمپ کے ساتھ میری ملاقات مثبت رہی، اور ہمیں امید ہے کہ وہ موجودہ صورتحال کو بدل سکتے ہیں۔" انہوں نے کہا کہ وہ (ٹرمپ)جنگیں نہیں چاہتے اور وہ ہمارے خدشات کو سنیں گے۔

ہیمٹرامک سٹی کونسل کے چھ ارکان میں سے تین نے غالب کی اور باقی ارکان نے ہیرس کی توثیق کی ہے۔۔ یہ ایک ایسی تقسیم ہے جو امیدواروں کے بارے میں کمیونٹی کے منقسم خیالات کی عکاسی کرتی ہے۔

ٹرمپ اور ہیرس کا اہم ترین سوئنگ اسٹیٹ مشی گن میں سخت مقابلہ
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:39 0:00

کونسل کے رکن محمد السومری نے VOA کو بتایا، ’’ ہیرس نے کئی بار اس سوال کا جواب دیا ہے کہ وہ غزہ کے ساتھ کام کریں گی ۔ وہ غزہ کے لوگوں کے ساتھ منصفانہ سلوک کریں گی ۔" انہوں نے کہا ،" میں ٹرمپ پر یقین نہیں کرتا، اور مجھے ان پر بھروسہ نہیں ہے۔"

سابق صدر اس گروپ کو بہت زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتےڈیئربورن سے تقریباً آدھے گھنٹے کی مسافت پر واقع ڈیٹرائٹ کے مضافاتی علاقے نووی میں ایک ریلی میں، انہوں نے کہا کہ مسلمان اور عرب ووٹر "مشرق وسطیٰ میں نہ ختم ہونے والی جنگوں کا خاتمہ اور امن کی واپسی چاہتے ہیں۔ وہ بس یہی چاہتے ہیں۔‘‘

امریکی انتخابات:
فلسطینیوں کے حامی ووٹر
مشی گن میں کیا اثر رکھتے ہیں؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:04:16 0:00

ڈیموکریٹک امیدوارکاملا ہیرس اتوار کو مشی گن جائنگی

ڈیمو کریٹک امیدوار، نائب صدر کملا ہیرس عرب اور مسلمان کمیونٹی کے تناؤ کو کم کرنے کے لیے معاونوں کے ذریعے کام کر رہی ہیں،تاہم ٹرمپ کا دورہ کسی بھی امیدوار کااڈیئربورن کا پہلا دورہ تھا۔

اس سال کے شروع میں، کاملاہیرس نے شہر کے ڈیموکریٹک مئیر عبداللہ حمود سے ملاقات کی تھی، تاہم ان کی بات چیت ڈیئربورن سے باہر ہوئی تھی۔

ڈیموکریٹک امیدوارکاملا ہیرس اپنی انتخابی مہم کیلئے اتوار کو مشی گن جا رہی ہیں، جہاں ڈیٹرائٹ کے ایک سیاہ فام چرچ میں شرکت کے ساتھ تقریر کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ اس کے بعد وہ سیاہ فام ووٹروں کے ساتھ انگیجمنٹ کے لیے دیگر کئی مقامات پر جائنگی۔

یموکریٹک صدارتی نامزد نائب صدر کملا ہیرس، اور سابق خاتون اول مشیل اوباما کالامازو، مشی گن میں ۔اونگز ایونٹ سینٹر میں ایک انتخابی ریلی کے دوران تقریر کرنے پہنچ رہے ہیں۔ امازو، مشی گن میں ایک انتخابی ریلی کے دوران تقریر کرنے پہنچ رہے ہیں۔ اے پی فوٹو۔ 26 اکتوبر 2024۔
یموکریٹک صدارتی نامزد نائب صدر کملا ہیرس، اور سابق خاتون اول مشیل اوباما کالامازو، مشی گن میں ۔اونگز ایونٹ سینٹر میں ایک انتخابی ریلی کے دوران تقریر کرنے پہنچ رہے ہیں۔ امازو، مشی گن میں ایک انتخابی ریلی کے دوران تقریر کرنے پہنچ رہے ہیں۔ اے پی فوٹو۔ 26 اکتوبر 2024۔

اتوار کی شام کو بعد میں کاملا ہیرس متوقع طور پر مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی میں ایک ریلی کا انعقاد کریں گی۔ ڈیموکریٹس کالج کیمپسوں پر توجہ مبذول کر رہے ہیں جس کا مقصد نوجوان ووٹروں پرکام کرنا ہے۔

اس رپورٹ میں کچھ اطلاعات اے پی سے لی گئی ہیں۔

فورم

XS
SM
MD
LG