رسائی کے لنکس

سینیٹ میں صدر ٹرمپ کے ویٹو کی منسوخی کی کوشش ناکام


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی سینیٹ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس بل کے ویٹو کو منسوخ کرنے میں ناکام ہو گئی جس میں امریکہ سے یمن میں لڑنے والے سعودی اتحاد کی مدد روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

امریکی سینیٹ دو تہائی ووٹوں سے کسی بھی بل پر صدر کے ویٹو کو مسترد کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔

ویٹو کے خلاف ووٹنگ کے حق میں 53 جب کہ اس کی مخالفت 45 ووٹ ڈالے گئے لیکن سو رکنی سینیٹ میں منظوری کے لیے درکار ووٹ حاصل نہ ہو سکے۔

سینیٹ کے حامیوں میں آزاد امیدوار برنی سینڈرز شامل تھے، جنہوں نے کہا کہ امریکہ ایک غیر ملکی طاقت کو بے گناہ شہریوں پر بمباری میں مدد کرتا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم نے وہ بم فراہم کیے ہیں جو سعودی قیادت کا اتحاد استعمال کر رہاہے۔ ہم ان کے طیاروں کو وہ بم گرانے سے قبل دوبارہ ایندھن فراہم کرتے رہے ہیں۔اور ہم خفیہ معلومات فراہم کرنے میں مدد کرتے رہے ہیں۔ بہت سے واقعات میں ہمارے ہتھیار عورتوں اور بچوں کو مارنے کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

ایوان نمائندگان اور سینیٹ دونوں نے اس سال کے شروع میں اس کی منظوری دی تھی، جسے صدر ٹرمپ نے ویٹو کر دیا تھا۔

ٹرمپ انتظامیہ نے نشاندہی کی ہے کہ سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں امریکہ کا ایک قابل قدر اور اہم اتحادی ہے اور ایران کا ایک دشمن ہے۔

XS
SM
MD
LG