ترکی کے وسطی علاقے میں پیر کی صبح گولابارود کے ایک ڈپو پر ہونے والے دھماکے میں چار کارکن ہلاک ہوگئے۔
اناطولیا نیوز ایجنسی نے کہاہے کہ پیر کے روز یاسینان قصبے میں فوج کے زیر استعمال ایک عمارت میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔
ایک مقامی عہدے دار فرحت اوزین نے کہاہے کہ صوبے کیری کیل میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
اسی ریاست میں 1997ء میں ہتھیار بنانے والی ایک سرکاری فیکٹری میں دھماکے کے بعد علاقے کو خالی کرانا پڑا تھا۔ اس دھماکے سے بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی تھی جسے بجھانے میں کئی دن لگ گئے تھے۔