رسائی کے لنکس

شمالی عراق پر ترک فٖضائی حملوں میں 14 کرد عسکریت پسند ہلاک


پی کے کے، گذشتہ تین عشروں سے ترک ریاست کے خلاف لڑ رہی ہے اور اس نے شمالی عراق کے پہاڑی علاقوں میں اپنے کیمپ بنا رکھے ہیں۔

ترک فوج نے کہا ہے کہ اس نے ہفتے کے روز شمالی عراق میں ایک فضائی حملے میں کردستان ورکرز پارٹی جسے پی کے کے بھی کہا جاتا ہے, کے 14 کرد عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

انقرہ نے شام اور عراق میں پی کے کےاور اس سے منسلک دوسرے عسکریت پسند کرد گروپس کے خلاف دباؤ بڑھا دیا ہے۔

ترکی نے شمالی عراق اور شام میں اس سے منسلک کرد گروپ وائی پی جی پر حملوں میں اضافہ کر دیا ہے ۔ صدر رجب طیب اردوا ن نے ہفتے کے روز کہا کہ شمالی عراق اور دوسرے علاقوں میں حالیہ فضائی حملوں میں 220 تک عسکریت پسند مارے جا چکے ہیں۔

فوجی ذرائع کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کی صبح شمالی عراق میں دو الگ الگ حملوں میں 6 عسکریت پسند سینات حافتان اور 8 آدیامان کے علاقے میں مارے گئے۔

پی کے کے، گذشتہ تین عشروں سے ترک ریاست کے خلاف لڑ رہی ہے اور اس نے شمالی عراق کے پہاڑی علاقوں میں اپنے کیمپ بنا رکھے ہیں۔

امریکہ اور ترکی دونوں ہی پی کے کے کو ایک دہشت گرد گروپ قرار دیتے ہیں۔

تاہم نیٹو اتحادی شام کے کردوں کے گروپ وائی پی جی کے حوالے سے ترکی کے موقف سے اتفاق نہیں کرتے اور امریکہ اس گروپ کو شام میں داعش کے خلاف ایک فائدہ مند شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے۔

ترک صدر اردوان شام کے کرد جنگجوؤں کو ایک دہشت گرد گروپ کے طور پر دیکھتے ہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ شمالی عراق میں ان کی کامیابیاں ترکی میں کرد شورش کو ہوا دے سکتی ہے۔

توقع ہے کہ اگلے مہینے جب وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے تو وہ اس مسئلے کو اٹھائیں گے۔

XS
SM
MD
LG