رسائی کے لنکس

ترکی: سابق کرد رکن پارلیمنٹ کو سزا


ترکی کی ایک عدالت نے ایک سابق معروف کرد قانون ساز کو باغیانہ پراپیگنڈا پھیلانے کے الزام میں 10 سال قید کی سزاسنائی ہے۔

ترکی کے کرد اکثریتی صوبے دیار بکر کی ایک عدالت نے جمعرات کو لیلا زانا کو کردستان ورکرز پارٹی یعنی پی کے کے کی حمایت میں کئی تقاریر کرنے کے جرم میں سزا سنائی۔

انہیں ابتداء میں 2008ء میں ان الزامات پر سزا سنائی گئی تھی لیکن اپیل کورٹ نے ان کی سزا پر عمل درآمد روکتے ہوئے دوبارہ مقدمہ چلانے کا حکم دیاتھا۔

توقع ہے کہ ان کا وکیل فیصلے کے خلاف اپیل کرے گا۔

زانا نوبیل امن انعام کے لیے نامزد اور یورپیئین پارلیمنٹ کا انسانی حقوق کا ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں ۔ وہ 1990 کے عشرے میں ترک پارلیمنٹ کی رکن بھی رہ چکی ہیں۔

انہوں نے1994ء میں پہلے بھی پی کے کے ، کے ساتھ تعلق کے الزام میں تقریباً دس سال قیدکاٹی تھی۔

ترکی ، امریکہ اور یورپی یونین پی کے کے کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہیں۔

اس تنظیم کے کارکن جنوب مشرقی ترکی میں 1984ء سے اپنے ایک آزاد وطن کے لیے لڑ رہےہیں ۔ 28 سال سے جاری اس تنازع میں اب تک 40 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG