رسائی کے لنکس

شام کا مبینہ فضائی حملہ، تین ترک فوجی ہلاک


ترک فوج کی طرف سے اس کی ویب سائیٹ پر جاری ہونے والے بیان کے مطابق یہ حملہ جمعرات کو الصبح ہوا۔

ترکی کی فوج کا کہنا ہے کہ شام میں ہونے والی ایک فضائی کارروائی میں اس کے تین ترک فوجی ہلاک جب کہ 10 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

ترک فوج نے اس کارروائی کا الزام شام کی سرکاری فورسز پر عائد کیا ہے۔

ترک فوج کی طرف سے اس کی ویب سائیٹ پر جاری ہونے والے بیان کے مطابق یہ حملہ جمعرات کو الصبح ہوا۔

بتایا گیا کہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔

اس فضائی کارروائی میں ہونے والے جانی نقصان کی وجہ سے انقرہ اور دمشق میں کشیدگی میں اضافے ہو سکتا ہے۔

رواں سال اگست میں ترکی نے شمالی شام میں اپنے زمینی دستے بھیجے تھے جن کا مقصد شام کی حزب مخالف کی فورسز کی حمایت کرنا اور شامی کرد جنگجوؤں کا ان علاقوں میں اپنے کنٹرول کو بڑھانے کی کوششوں سے روکنا تھا۔

انقرہ کا خیال ہے کہ شامی کرد فورسز کا تعلق ترکی کے جنوب میں جاری شورش پسندی میں ملوث کرد جنجگوؤں سے ہے۔

XS
SM
MD
LG