اقوامِ متحدہ کی جانب سے 30 نومبر کو متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں 'سی او پی 28' کانفرنس کا آغاز ہونے جا رہا ہے جس میں عالمی رہنما موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر قابو پانے سے متعلق بات چیت کریں گے۔ کانفرنس 12 دسمبر تک جاری رہے گی جس کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ برطانیہ کے بادشاہ چارلس اس اجلاس میں شریک ہوں گے تاہم بعض رہنماؤں نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ وہ اس موسمیاتی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔ اماراتی حکام کے مطابق وہ اجلاس میں 70,000 سے زائد شرکا کی توقع رکھتے ہیں جن میں سربراہانِ مملکت بھی شامل ہوں گے۔