رسائی کے لنکس

سلامتی کونسل سے شام کے خلاف اقدامات کا مطالبہ متوقع


امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن
امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن

امریکہ کی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن سلامتی کونسل پر زور دیں گی کہ وہ شام کے لیے عرب لیگ کے منصوبے کی حمایت کرے۔ اس سے قبل واشنگٹن نے شام میں صدر بشار الاسد کی حکومت کی طرف سے تشدد میں اضافے کی سخت مذمت تھی۔

ہلری کلنٹن برطانیہ اور فرانس کے وزرائے خارجہ کے ساتھ منگل کو سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں شریک ہورہی ہیں۔

مغربی قوتیں عرب لیگ کے اس منصوبے کی حمایت کے لیے قرارداد کا ایک مسودہ تیار کررہی ہیں جس میں صدر اسد سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس بحران کے حل کے لیے اقتدار سے علیحدہ ہوجائیں۔

شام نے اس تجویز کو اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دے کر مسترد کیا ہے۔

امریکی وزیرخارجہ نے پیر کو ایک بیان میں کہا تھا کہ سلامتی کونسل کو یہ بات واضح کرنا ہو گی کہ عالمی برادری کی نظر میں شام میں حکومت مخالف تحریک کے خلاف گزشتہ 10 ماہ سے جاری کارروائیاں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ شام میں جاری حکومتی کریک ڈاؤن کو’’پرتشدد اور وحشیانہ‘‘ قرار دیتا ہے جس میں گزشتہ چند دنوں میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG