رسائی کے لنکس

فضائی حملے میں داعش کی لاکھوں ڈالر مالیت کی رقم تباہ

ایک نوجوان تیل صاف کرنے کے کارخانے میں کام کر رہا ہے۔ (فائل فوٹو)
ایک نوجوان تیل صاف کرنے کے کارخانے میں کام کر رہا ہے۔ (فائل فوٹو)

حکام کے مطابق یہ نہیں معلوم کہ کتنی رقم تباہ ہوئی یا وہ کسی کرنسی میں تھی مگر انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی نقد رقم رکھنے کے سٹور پر امریکی فضائی کارروائی کی جا چکی ہے۔

پینٹاگان نے پیر کو تصدیق کی ہے کہ عراق کے شہر موصل میں نقد رقم کے سٹور پر امریکہ کی ایک فضائی کارروائی سے لاکھوں ڈالر مالیت کے برابر رقم جل کر راکھ ہو گئی۔

پینٹاگان کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ نقد رقم غیر قانونی سرگرمیوں سے حاصل کی گئی جن میں تیل کی فروخت، لوٹ مار اور بھتہ خوری شامل ہیں۔

حکام کے مطابق یہ نہیں معلوم کہ کتنی رقم تباہ ہوئی یا وہ کسی کرنسی میں تھی مگر انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی نقد رقم رکھنے کے سٹور پر امریکی فضائی کارروائی کی جا چکی ہے۔

داعش نے عراق کے شہر موصل پر اگست 2014 سے قبضہ کر رکھا ہے۔

امریکی اتحاد کی فضائی کارروائیوں میں دہشت گرد گروہوں کی مالی استعداد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جن میں ان ٹرکوں کو نشانہ بنانا شامل ہے جو داعش بلیک مارکیٹ میں تیل فروخت کرنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔

داعش اپنی آمدن کا بڑا حصہ بلیک مارکیٹ میں تیل کی فروخت سے حاصل کرتی ہے، جو لگ بھگ پچاس کروڑ ڈالر پر مشتمل ہے۔

دسمبر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر داعش کو فنڈز کی ترسیل روکنے کے اقدامات سے متعلق ایک قرارداد منظور کی تھی۔

قرارداد رکن ممالک سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ داعش کی مالی اعانت کو روکنے سے متعلق کوششیں تیز کریں۔

XS
SM
MD
LG