رسائی کے لنکس

اسرائیل کا فلسطینیوں اور یہودیوں کے لیے معیار انصاف مختلف: امریکی سفیر


فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے شاپیرو کے بیان کو غلط اور ناقابل قبول قرار دیا

اسرائیل میں امریکی سفیر ڈینیل شاپیرو نے پیر کو اسرائیل پر یہودیوں اور فلسطینیوں کے لیے انصاف کے مختلف معیار رکھنے کا الزام عائد کیا ہے۔

شاپیرو نے تل ابیب میں ایک سکیورٹی کانفرنس میں کہا کہ یہودیوں کی طرف سے بہت سی کارروائیوں کو اسرائیل کی طرف سے نظر انداز کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ،" فلسطینیوں پر بہت سے حملوں کی سخت تفتیش یا اسرائیلی حکام کی طرف سے اس طرف توجہ کی کمی ہے"۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے شاپیرو کے بیان کو غلط اور ناقابل قبول قرار دیا جو چھ بچوں کی یہودی ماں کے جنازہ والے دن سامنے آیا جسے ایک فلسطینی حملہ آور نے مقبوضہ علاقے میں اس کے گھر میں گھس کر چاقو مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ حملہ آور اب بھی مفرور ہے۔

پیر کو ہی ایک یہودی سکیورٹی محافظ نے مغربی کنارے کے مقبوضہ علاقے میں ایک حاملہ فلسطینی خاتون کو گولی مار کر زخمی کر دیا جسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ وہ صحت یاب ہو جائے گی۔

شاپیرو نے پیر کو یہ بھی کہا کہ امریکہ کو مغربی کنارے کے مقبوضہ علاقے میں اسرائیل کی طرف سے آبادکاری کی سرگرمی پر "تشویش اور فکر" ہے ۔ اس علاقے کا کچھ حصہ فلسطینی اپنی مستقبل کی ریاست کے لیےحاصل کرنا چاہتے ہیں۔

شاپیرو نے کہا کہ اس سے اسرائیل کی طرف سے فلسطین کی ممکنہ آزادی کے متعلق بیان کردہ عزم کے بارے میں سوال اٹھتا ہے۔

مغربی کنارے میں چاقوؤں سے حملے کے واقعات گزشتہ چار ماہ سے جاری اس اسرائیلی اور فلسطینی تشدد کے سلسلے کی کڑی ہے جو ان افواؤں کی وجہ سے شروع ہوا کہ اسرائیل مشرقی یروشلم کے ان مقدس مقامات پر قبضہ کرنا چاہتا ہے جو مسلمانوں اور یہودیوں کے لیے یکساں طور پر قابل تعظیم ہیں۔

گزشتہ سال ستمبر سے ان واقعات میں 23 اسرائیلی اور کم ازکم 136 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG