رسائی کے لنکس

برما پرعائد پابندیاں ہٹانے کا معاملہ زیر غورہے: مک کونیل


برما پرعائد پابندیاں ہٹانے کا معاملہ زیر غورہے: مک کونیل
برما پرعائد پابندیاں ہٹانے کا معاملہ زیر غورہے: مک کونیل

امریکی سینیٹ کے اقلیتی راہنما مچ مک کونیل نے منگل کے روز کہا کہ امریکی عہدے دار اس معاملے پر غور کرتے وقت کہ آیا جنوبی ایشیا کے اس ملک پر عائد معاشی پابندیاں اٹھائی جائیں یا نہیں، برما کی جمہوریت نواز راہنما آنگ ساں سوچی کی سوچ کا گہرا اثر قبول کریں گے۔

مک کونیل نے ،جو کئی عشروں سےپابندیوں کے زبردست حامی رہے ہیں، یہ بھی کہاہے کہ وہ برما میں اصلاحات کے یقینی ثبوت دیکھ رہے ہیں۔

وہ برما کے انتظامی دارالحکومت میں نامہ نگاروں سے گفتگو کررہے تھے جہاں وہ صدر تھین سین سے ملاقات کے لیے گئے تھے۔

امریکی سینیٹر نے ایک روز قبل آنگ ساں سوچی سے بھی ملاقات کی تھی، جن کے بارے میں توقع کی جارہی ہے کہ وہ اپریل میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے بعد پارلیمنٹ میں جاسکتی ہیں۔

مک کونیل نے کہا کہ آنگ ساں سوچی کے خیالات بہت اہمیت رکھتے ہیں۔

سینیٹر کونیل نے، جو سینیٹ میں حزب مخالف ری پبلیکن پارٹی کے قائد ہیں، کہاہے کہ معاشی پابندیوں سے متعلق فیصلے پر یکم اپریل کوہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج بھی اثرانداز ہوں گے اور اس کے ساتھ یہ چیزیں بھی اپنا اثر چھوڑیں گی کہ آیا حکومت کیرن اور دوسرے نسلی گروپوں کے ساتھ حالیہ فائربندی میں توسیع کرتی ہے یا نہیں۔

اصلاحات کے تازہ ترین اقدام کے طورپر برما کی حکومت نے پچھلے ہفتے 651 سیاسی قیدیوں کو رہا کیا تھا۔ جس کے جواب میں امریکہ نے فوری طورپر برما کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کے درجے میں اضافہ کردیا تھا۔

XS
SM
MD
LG