رسائی کے لنکس

میریٹ کمپنی کے دنیا بھر میں 3600 سے زیادہ ہوٹل ہیں


میریٹ کمپنی کے دنیا بھر میں 3600 سے زیادہ ہوٹل ہیں
میریٹ کمپنی کے دنیا بھر میں 3600 سے زیادہ ہوٹل ہیں

ہوٹلوں کی ایک معروف بین الاقوامی کمپنی، میریٹ کے سربراہ جے ڈبلیو بل میرٹ جونیئر نے کہاہے کہ وہ اگلے سال اپنے عہدے سے ریٹائر ہوجائیں گے۔ 79 سالہ میریٹ گذشتہ 39 سال سے اپنی کمپنی کے سربراہ چلے آرہے ہیں۔

ان کی جگہ کمپنی کے چیف آپریٹنگ آفیسر ایرن سورن سن لیں گے۔

میریٹ انٹرنیشنل کی دنیا کے 70 ممالک میں 3600 سے زیادہ ہوٹل ہیں جن میں تقریباً ایک لاکھ 29 افرادملازم ہیں۔

یہ کمپنی جے ڈبلیو میریٹ ، کنٹری یارڈ میریٹ اور رٹز کارلٹن کے نام سے ہوٹل چلاتی ہے۔

میریٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق 2010ء میں کمپنی نے دنیا بھر میں تقریباً 12 ارب ڈالر کا کاروبار کیا تھا۔

وال سٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ یہ کمپنی ایشیائی ممالک میں مزید 228 نئے ہوٹل کھولنے کے ایک منصوبے پر کام کررہی ہے۔ اور برازیل میں اس کا کاروبار خوب ترقی کررہاہے۔

کئی معاشی ماہرین کا کہناہے کہ میریٹ ہوٹل کمپنی کی ترقی میں جے ڈبلیو میریٹ کی کوششوں کا بڑا ہاتھ ہے ، جن کے اس فلسفے نے اس صنعت کو ایک رول ماڈل دیا ہے کہ آپ اپنے مہمانوں کی جتنی زیادہ دیکھ بھال کریں گے ، ان کے دوبارہ آنے کا امکان اتنا ہی زیادہ ہوگا۔

میریٹ اب کمپنی کے بورڈ آف ایگزیکٹو کے چیئر مین کے طور پر بدستور کام کرتے رہیں گے۔

XS
SM
MD
LG