امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں پانچ افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق حادثہ ریاست کیلی فورنیا کے شہر یوربا لندا میں پیش آیا جب دو انجن والا طیارہ سیسنا فور ون فور اے رہائشی علاقے میں گرنے کے باعث دو گھروں میں آگ لگ گئی جس سے گھر میں موجود چار افراد ہلاک ہو گئے۔
فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
فیڈرل ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں جبکہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
مئی 2016ء میں ایک چھوٹا طیارہ نیوجرسی اور نیویارک کے درمیان واقع دریائے ہڈسن میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا تھا۔
ایک اور واقعے میں سن 2009ء میں ایک مسافر جہاز نے دریائے ہڈسن میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی، اُس جہاز پر 155 مسافر سوار تھے جن کی زندگیاں معجزانہ طور پر بچا لی گئیں تھیں۔
وائس آف امریکہ اردو کی سمارٹ فون ایپ ڈاون لوڈ کریں اور حاصل کریں تازہ تریں خبریں، ان پر تبصرے اور رپورٹیں اپنے موبائل فون پر۔
ڈاون لوڈ کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
اینڈرایڈ فون کے لیے:
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.voanews.voaur&hl=en
آئی فون اور آئی پیڈ کے لیے: