رسائی کے لنکس

امریکہ کی 38ریاستوں میں بچوں کی غربت کی سطح میں اضافہ ہوا ہے: سروے رپورٹ


امریکہ کی 38ریاستوں میں بچوں کی غربت کی سطح میں اضافہ ہوا ہے: سروے رپورٹ
امریکہ کی 38ریاستوں میں بچوں کی غربت کی سطح میں اضافہ ہوا ہے: سروے رپورٹ

ایک نئے سروے رپورٹ سے پتا چلتا ہے کہ جوں ہی معیشت کساد بازاری کا شکار ہوئی ہے، گذشتہ عشرے کے دوران امریکہ کی 38ریاستوں میں بچوں میں غربت کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔

اینی اِی کیسی فاؤنڈیشن کے سالانہ سروے میں بتایا گیا کہ امریکہ میں بچوں میں غربت کی سطح 2000ء میں 17فی صد تھی جو 2009ء میں بڑھ کر 20فی صد تک پہنچ گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اِسی مدت کے دوران مفلسی کے شکار بچوں کی تعداد 25لاکھ سے بڑھ کر ایک کروڑ 47لاکھ ہوگئی ہے۔

اِس ضمن میں، مسی سیپی کی جنوبی ریاست کی درجہ بندی نچلی ترین سطح پربرقرار ہے، جب کہ اُس کی ہمسایہ لوزیانہ اور الاباما ریاستیں اُس سے کچھ ہی پیچھے ہیں۔ شمال مشرق میں نیو ہیپشائر نے بچوں کے بہبود کی فہرست میں اولیں جگہ حاصل کی ہے جِس کے بعد منی سوٹا اور میساچیوسٹس کا درجہ آتا ہے۔

جائزے کے مصنفوں کا کہنا ہے کہ بچوں کی غربت کی سطح کے حوالے سے 1990ء کے اواخر میں امریکہ میں حاصل ہونے والی پیش رفت کے اثرات حالیہ کساد بازای کے باعث تہ و بالا ہر کر رہ گئے ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ متعدد ماہرین کی پیش گوئی کے مطابق اگلے کئی برسوں تک بچوں میں غربت کی سطح میں اضافہ جاری رہے گا۔

XS
SM
MD
LG