رسائی کے لنکس

چین کےساتھ فوجی تعلقات کی بحالی: امریکی دفاعی عہدے داربیجنگ میں


چین کےساتھ امریکہ کےفوجی تعلقات کی بحالی اورعلاقے میں تناؤ میں کمی لانےکی غرض سے اِس ہفتے امریکی وزارتِ دفاع کے ایک عہدے دار بیجنگ پہنچ چکے ہیں ۔

پینٹگان کے ترجمان کرنل ڈیو لپان نے بتا یا ہے کہ مشرقی ایشیا کےلیےدفاع کے نائب معاون وزیرمائیکل شیفرنے پیر سے چینی دارالحکومت کا دو روزہ دورہ شروع کیا۔

ترجمان نے کہا کہ امریکہ اِس بات کا خواہاں ہے کہ چینی فوجی قیادت کے ساتھ مراسم بحال ہو ں۔ اُنھوں نے کہا کہ چینیوں نے بھی اِس بات کے اشارے دیے ہیں کہ وہ اعلیٰ سطحی مذاکرات کو جاری رکھنے کے خواہشمند ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بات چیت میں امریکی وزیرِ دفاع رابرٹ گیٹس کے چین کے ممکنہ دورے پر بات چیت ہوسکتی ہے۔ تاہم، اُنھوں نے خبردار کیا کہ یہ معاملہ ملاقاتوں کے دوران زیرِ بحث آنے والا اہم نکتہ نہیں ہے۔

امریکہ اور چین کے درمیان فوجی تعلقات بارہا معطل ہوئے ہیں۔ تائیوان کو چھ ارب 40کروڑڈ الر مالیت کے ہتھیاروں کی فروخت پر احتجاج کے طور پر چین نے جنوری میں اپنے فوجی رابطے ختم کر دیے تھے اور بعد میں اِسی سال گیٹس کے ایشیا کے دورے کے وقت اُن کے چین کے مجوزہ دورے سے انکار کیا۔

XS
SM
MD
LG