رسائی کے لنکس

کوئٹہ بم دھماکہ، امریکہ کی شدید الفاظ میں مذمت


ترجمان نے وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت کی جانب سے کی جانے والی تفتیش میں مدد دینے کی پیش کش کی ہے، ایسے میں جب وہ قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا کام کر رہی ہے

امریکہ نے پیر کے روز کوئٹہ کے ایک اسپتال میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جس میں درجنوں ہلاک و زخمی ہوئے۔
دھماکے میں بلوچستان بار ایسو سی ایشن کے صدر بلال انور کاسی ہلاک ہوئے۔
محکمہٴ خارجہ کے دفتر برائے تعلقات عامہ کی سربراہ، الزبیتھ ٹروڈو نے ایک بیان میں ہلاک ہونے والوں کے ساتھ دلی تعزیت، جب کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان نے وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت کی جانب سے کی جانے والی تفتیش میں مدد دینے کی پیش کش کی ہے، ایسے میں جب وہ قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا کام کر رہی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سول اسپتال میں ہلاک و زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد وکلا اور صحافی تھے، جو کاسی کے قتل کی تعزیت کے لیے جمع تھے۔
ترجمان نے کہا کہ ’’ایسے ظالمانہ اور احمقانہ حملوں کے نتیجے میں دنیا بھر میں دہشت گردی کو شکست دینے کے ہمارے مشترکہ عزم کو تقویت ملتی ہے، اور ہم سارے خطے میں دہشت گردی کے خطرے کے انسداد کے لیےاپنے ساجھے داروں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے‘‘۔

XS
SM
MD
LG