رسائی کے لنکس

امریکہ میں یومِ ارض کی تقریبات کا آغاز


یومِ ارض
یومِ ارض

چالیسویں یومِ ارض کی مناسبت سےاوباما انتظامیہ نےملک بھرمیں کئی ایک تقریبات منعقد کرنےکااہتمام کیا ہے۔

بدھ کے روزامریکی محکمہٴ خارجہ نے یومِ ارض کے حوالےسے جشن منایا جس موقعے پروزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن کا وڈیوپیغام پیش کیاگیا، جِس میں اُنھوں نے کہا کہ ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے سلسلے میں دنیا نے قابلِ قدر پیش رفت کی ہے۔

کلنٹن نے کہا کہ گرین ہاؤس اخراج میں کمی لانے کے لیے مزید جارحانہ حکمتِ عملی اپناتے ہوئے، اور اپنے سفارتی تعلقات کو کام میں لاکر اِن معاملات کو اُجاگر کیا ہے۔ لیکن، اُنھوں نے کہا کہ مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے، اور امریکیوں پر زور دیا کہ اِس معاملے میں معاونت کریں۔

نائب صدر جو بائیڈن نے بھی یومِ ارض کے موقعے پر پیغام جاری کیا۔ وائیٹ ہاؤس نے بتایا ہے کہ بائیڈن نے انتظامیہ کی طرف سے یومِ ارض کی سرگرمیوں کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ 25کمیونٹیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جو مالی پیکیج میں سے 45کروڑڈالرسے زائد رقم خرچ کرتے ہوئے، اپنے گھروں اور کاروباری اداروں میں توانائی کے استعمال کو مزید مؤثر بنائیں گی۔

اِس موقعے پر کیلی فورنیا سے نیویارک تک کے شہروں اور ریاستوں کے لیے انعامات کا اعلان کیا گیا۔

امریکہ میں یومِ ارض پہلی بار 22اپریل، 1970ء کو منایا گیا، جِس موقعے پر ملک بھرکے دو کروڑ لوگوں نے مظاہروں میں حصہ لیا، جِس میں حکومت سے آلودگی کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG