رسائی کے لنکس

معیشت میں متوسط طبقہ کلیدی کردارکا حامل ہے: اوباما


امریکہ میں لیبر ڈے کے موقع پر امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ مضبوط متوسط طبقہ تشکیل دینا ملکی معیشت کی بحالی میں کلیدی کردار کی حیثیت رکھتا ہے۔

صدر اوباما نے سنیچر کو اپنے ہفتہ وار خطاب میں کہا کہ چھ ستمبر کو چھٹی کا دِن امریکی کارکنوں کےلیے عزم کے اعادے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

صدر نے اپنی انتظامیہ کی طرف سےاٹھائے گئے کچھ اقدامات بشمول پیشہ ور خاندانوں کے لیے ٹیکس میں کٹوتی اور تعمیرات کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کا ذکر کیا ، جو اُن کے بقول، روزگار کے مواقع پیدا کریں گے۔
اُن کا خطاب اُس نئی رپورٹ کےپسِ منظر میں سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ماہ امریکہ میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 9.6فی صد ہوگئی ہے، حالانکہ نجی مالکان نے 67000روزگار کے ذرائع پیدا کیے۔

ری پبلیکن پارٹی کے ہفتہ وار خطاب میں امریکی رُکنِ کانگریس ، جیوف ڈیوس نے وفاقی قوانین و ضوابط کے زیادہ باریکی سے مشاہدے پر زور دیا ، جو اُن کے بقول، چھوٹے کاروبار کے مالکوں پر بوجھ کے مترادف ہیں۔

ڈیوس نے قانون سازی تجویز کی ہے جس میں کانگریس کے لیے ضروری ہوگا کہ وفاقی ایجنسیوں کی طرف سے تجویز کردہ ضوابط پر ووٹ دیں، اگر اِن ضابطوں سے معیشت پر 10کروڑ ڈالر سے زائد کے اثرات مرتب ہوں۔

XS
SM
MD
LG