رسائی کے لنکس

امریکہ اخوان المسلمون سے تعلق بحال کرسکتا ہے: ہلری کلنٹن


امریکہ اخوان المسلمون سے تعلق بحال کرسکتا ہے: ہلری کلنٹن
امریکہ اخوان المسلمون سے تعلق بحال کرسکتا ہے: ہلری کلنٹن

امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے جمعرات کے روز کہا کہ اوباما انتظامیہ مصر کی تنظیم اخوان المسلمون کے ساتھ دوبارہ محدود پیمانے پر رابطے بحال کرے گی۔

ستمبر کے مجوزہ پارلیمانی انتخات میں شرکت کے لیے یہ تنظیم حال ہی میں مصر کی 17 سیاسی جماعتوں کے ساتھ ایک اتحاد میں شامل ہوئی ہے ۔ سیاسی جماعتوں نے اپنے نئے اتحاد کو ایک جمہوریت نوار پلیٹ فارم کا نام دیتے ہوئے کہا کہ وہ مشترکہ طورپر مساوی حقوق اور جمہوری آزادیوں کے لیے کام کریں گے۔

اخوان المسلمون مصر کی سب سے زیادہ منظم سیاسی تنظیم ہے جس پرسابق صدر حسنی مبارک کے دور میں پابندی لگا دی گئی تھی۔مسٹر مبارک کو اس سال ایک بڑی عوامی تحریک کے نتیجے میں فروری میں اقتدار سے الگ ہونا پڑاتھا۔

امریکی وزیر خارجہ نے بوداپسٹ میں اپنے دورے کے موقع پر کہا کہ واشنگٹن مصر کی ان سیاسی جماعتوں میں دلچسپی رکھتا ہے جو تشدد کے خلاف ہیں۔

روئیٹرز نیوز ایجنسی نے اخوان المسلمون کے ایک ترجمان کے حوالے سے کہاہے کہ وہ اس امریکی اقدام کا خیرمقدم کریں گے۔

XS
SM
MD
LG