رسائی کے لنکس

غذائی اجناس پر زراعانت کا منصوبہ، امریکہ اور بھارت متفق


وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ امریکہ اور بھارت یہ تجویز "مستقبل قریب" میں ڈبلیو ٹی او میں پیش کریں گے۔

امریکہ اور بھارت نے عالمی تجارتی معاہدے کے تحت غذائی اجناس پر رعایت دینے کے ایک معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔

عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے مندوبین نے گزشتہ دسمبر میں اس معاہدے کی منظوری دی تھی جس کا مقصد کسٹم قوانین کو ضابطے میں لانا اور دنیا میں اجناس کی منتقلی کی قیمتوں میں کمی کرنا تھا۔

اس معاہدے کی حتمی منظور کے لیے ڈبلیو ٹی او کے تمام 159 ارکان کا متفق ہونا ضروری تھا لیکن بھارت یہ کہہ کر اس کی توثیق سے انکار کردیا تھا کہ غذائی اجناس پر تجویز کردہ زر اعانت کا حجم حکومت کے لیے دنیا ممکن نہیں۔

جمعرات کو وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکہ اور بھارت نے اس شق پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت ڈبلیو ٹی او کے ارکان زر اعانت کے پروگرام کو اس وقت تک چیلنج نہیں کر سکتے جب تک وہ اس معاملے کے "حتمی حل" پر متفق نہ ہو جائیں۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ امریکہ اور بھارت یہ تجویز "مستقبل قریب" میں ڈبلیو ٹی او میں پیش کریں گے۔

بھارت میں گزشتہ سال ایک قانون منظور کیا گیا تھا جس میں 85 کروڑ لوگوں کے لیے گندم اور چاول کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کا کہا گیا تھا۔

ترقی یافتہ ممالک کا کہنا ہے کہ اس طرح کا زر اعانت دیا جانا اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ان کے عوام کو مناسب خوراک مہیا ہو، لیکن ڈبلیو ٹی او کو یہ پریشانی ہے کہ ایسے پروگرام عالمی منڈیوں کا اعتدال بگاڑ سکتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG