امریکہ کے وزیرِ خارجہ جان کیری منگل کو برازیل کا دورہ کر رہے ہیں، جس کی ایک وجہ نگرانی سے متعلق واشنگٹن کے متنازع پروگرام پر لاطینی امریکہ کے بعض ممالک میں پائے جانے والے تحفظات کو دور کرنا بھی ہے۔
برازیل کے ’’او گلوبو‘‘ نامی اخبار کے مطابق امریکہ کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی ’این ایس اے‘ نے کولمبیا اور برازیل کو اُن ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا ہے جہاں ٹیلی فون اور انٹرنیٹ پر رابطوں کی نگرانی کی جاتی ہے۔
کولمبیا کے دارالحکومت بوگوتا میں پیر کو جان کیری نے کہا تھا کہ دہشت گردوں کو لوگوں کو ہلاک کرنے سے روکنے کے لیے امریکہ انتہائی پیچیدہ اقدامات کر رہا ہے۔
امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ وہ پُر اعتماد ہیں کہ وہ جاسوسی کے عمل کی قانونی حیثیت اور اس کے محرکات کی تشریح کرنے میں کامیاب رہے۔
اُنھوں نے کہا کہ این ایس اے کا پروکرام کولمبیا میں ہونے والے مذاکرات کا ’’بہت چھوٹا‘‘ حصہ تھا۔
کولمبیا کی وزیرِ خارجہ ماریہ انجیلا ہولگوئن نے صحافیوں کو بتایا کہ اُنھیں ایسی ’’ضروری یقین دہانیاں‘‘ کرائی گئی ہیں جن کے بعد کولمبیا اور امریکہ اس معاملے پر مل کر کام جاری رکھ سکتے ہیں۔
جان کیری نے کولمبیا کو اُن کوششوں میں مدد کا بھی یقین دلایا جن کا مقصد بائیں بازو کے ایف اے آر سی گروہ کے باغیوں کے ساتھ 50 برس سے جاری لڑائی کا خاتمہ ہے۔