رسائی کے لنکس

امریکی نیوی کا درمیانی رینج کے بیلسٹک میزائل گرانے کا کامیاب تجربہ


روسی ساختہ ایس 300 میزائل ڈیفنس سسٹم سے میزائل فائر کیا جا رہا ہے۔ اگست 2017
روسی ساختہ ایس 300 میزائل ڈیفنس سسٹم سے میزائل فائر کیا جا رہا ہے۔ اگست 2017

امریکی نیوی کے ملاحوں اور میزائل ڈیفنس ایجنسی نے بحرالکاہل کی ساحلی ریاست ہوائی میں ایک تجربے کے دوران زندہ بیلسٹک میزائل کو کامیابی سے مار گرایا۔

منگل کے روز کیے گئے اس تجربے میں مسلسل دوسری بار درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل (آئی آر بی ایم) کو بلاک IIA انٹرسیپٹر کا استعمال کرتے ہوئے براہ راست نشانہ بنایا گیا۔

اس میزائل انٹرسیپٹر کو سمندر کے اوپر امریکی ایئر فورس کے طیارے سی-17 سے ہزاروں کلومیٹر جنوب مغرب میں ہوائی کی کوائی ٹیسٹنگ رینج سے فائر کیا گیا تھا۔

میزائل ڈیفنس ایجنسی کے ڈائریکٹر لیفٹننٹ جنرل سیم گریوس نے اس تجربے میں حصہ لینے والے تمام فوجیوں، غیر فوجی اہل کاروں اور کنٹریکٹرز کو مبارک باد دی اور اس ہتھیار کے دفاعی پہلو کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ نظام امریکہ، اس کی فورسز، اتحادیوں اور تمام دوستوں کو بیلسٹک میزائل کے حقیقی اور بڑھتے ہوئے خطر ے سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

منگل کے روز کی اس کامیابی سے قبل، اکتوبر میں میزائل کا راستہ روکنے والے نظام کا ایک کامیاب تجربہ کیا گیا تھا۔ جب کہ اس سے پہلے امریکہ کے اسی نوعیت کے یکے بعد دیگرے دو تجربے ناکام ہو گئے تھے۔ ایک تجربے کی ناکامی کی وجہ راکٹ موٹر سے فائر نہیں کیا جا سکا تھا جب کہ جولائی میں کیے گئے ایک اور تجربہ ایک فوجی اہل کار کی غلطی کے باعث ناکام ہوا تھا۔

اس ہفتے جس میزائل ڈیفنس سسٹم کا تجربہ کیا گیا ہے اسے بحر الکاہل کے مغربی علاقے میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تاہم اس دفاعی نظام کو امریکہ کے تحفظ کے لیے ان امکانی بین الابراعظمی بیلسٹک میزائلوں کے خلاف استعمال نہیں کیا جا سکتا جس کی تیاری پر شمالی کوریا کام کر رہا ہے۔

امریکہ نے اس نوعیت کے میزائلوں کا حملہ روکنے کے لیے الاسکا اور کیلی فورنیا میں واقع فورٹ گریلی میں رکھے گئے زمین سے مار کرنے والے انٹر سپیٹر استعمال کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG