امریکہ کی ریاست اوکلاہوما میں ایک قیدی کو سزائے موت پر عملدرآمد کے لیے دیے گئے زہریلے انجیکشن سے اس شخص کی حالت بگڑ گئی اور وہ چالیس منٹ تک شدید اذیت میں رہنے کے بعد حرکت قلب بند ہونے سے موت کا شکار ہوا۔
اوکلاہوما کے محکمہ اصلاح کے مطابق جنسی زیادتی اور قتل کے مجرم کلیٹون لوکیٹ کو منگل کو تین مختلف ادویات پر مشتمل ایک نیا ٹیکہ لگایا گیا لیکن 13 منٹ کے بعد ہی مجرم نے لمبے سانس اور دانت بھینچنا شروع کر دیے۔
اس پر وہاں موجود ڈاکٹر نے مزید کارروائی روک دی حکام نے اس مخصوص کمرے کی کھڑکیوں پر پردے گرا دیے تاکہ گیلری میں بیٹھے لوگ یہ منظر نہ دیکھ سکیں۔
حکام کے بقول کارروائی کے دوران مجرم کی "شریان میں خرابی" کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔
اوکلاہوما کی گورنر میری فالن نے ایک دوسرے مجرم کی سزائے موت پر عملدرآمد 14 روز تک موخر کر دیا جسے لوکیٹ کی سزا کے صرف دو گھنٹوں بعد یہی ٹیکہ لگایا جانا تھا۔
بعض دوا ساز کمپنیوں کی طرف سے ہلاکت خیز ٹیکوں کی فروخت پر پابندی کے بعد اوکلاہوما نے تین مختلف کیمیائی اجزا سے سزائے موت کے مجرموں کے لیے ایک نیا ٹیکہ بنایا تھا۔