رسائی کے لنکس

صدر ٹرمپ کا انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے پھر انکار، حامیوں کے واشنگٹن میں مظاہرے

اتوار کو اپنی ٹوئٹ میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔ ابھی ہمیں طویل سفر طے کرنا ہے۔ یہ دھاندلی زدہ الیکشن تھے۔ 

22:16 8.11.2020

19:35 8.11.2020

ایرانی صدر روحانی کا بائیڈن پر جوہری معاہدے میں واپس آنے پر زور

ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکہ کے متوقع نئے صدر جو بائیڈن پر زور دیا ہے کہ وہ ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کرتے ہوئے ایران کے ساتھ 2015 میں طے پانے والے جوہری معاہدے میں واپس آ جائیں۔

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی 'ارنا' کی جانب سے اتوار کو جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق حسن روحانی نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کے پاس اب ماضی کی غلطیاں سدھارنے اور عالمی معاہدوں کی پاسداری کا موقع ہے۔

خیال رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ صدارت کے دوران امریکہ اور ایران کے تعلقات میں تناؤ رہا ہے۔ صدر ٹرمپ 2018 میں ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے سے الگ ہو گئے تھے جس کے بعد ایران پر پابندیاں عائد کر دی گئی تھیں۔

حسن روحانی نے مزید کہا کہ تمام تر امریکی دباؤ اور اقتصادی پابندیوں کے باوجود ایران کے عوام نے حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

اتوار کو ایک ٹوئٹ میں ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ نئی بائیڈن انتظامیہ، ایران سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کے طرز عمل کو ترک کرتی ہے یا نہیں۔

مزید پڑھیے

17:59 8.11.2020

الیکشن ابھی ختم نہیں ہوا، فتح حق دار کو ہی ملنی چاہیے: صدر ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ الیکشن ابھی ختم ہونے سے بہت دور ہے کیوں کہ سب جانتے ہیں کہ جو بائیڈن اور اُن کا حمایتی میڈیا اُنہیں جھوٹ کی بنیاد پر فاتح قرار دے رہا ہے۔

ہفتے کو صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں صدر نے کہا کہ ابھی کسی ریاست نے بائیڈن کی کامیابی کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی۔ بہت سی ریاستوں میں لازمی دوبارہ گنتی ہو گی جب کہ بعض ریاستوں میں ہم نے قانونی چارہ جوئی کے لیے عدالت سے رُجوع کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ ہفتے کو خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس اور امریکہ کے بیشتر نشریاتی اداروں نے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج میں جو بائیڈن کی کامیابی کی خبریں نشر کی تھیں۔

صدر ٹرمپ نے الزام لگایا کہ ریاست پینسلوینیا میں اُن کی انتخابی مہم کے مبصرین کو ووٹوں کی گنتی کے مشاہدے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اُن کے بقول میڈیا نہیں بلکہ قانون کے مطابق کاسٹ کیے گئے ووٹ ہی فاتح کا تعین کرتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی اعلان کیا کہ پیر سے اُن کی انتخابی مہم عدالتوں میں ہماری جانب سے اُٹھائے گئے قانونی نکات پر بحث کرے گی تاکہ انتخابی قوانین کے مکمل اطلاق کی یقین دہانی ہو سکے اور فتح اسے ملے جو اس کا جائز حق دار ہے۔

مزید پڑھیے

17:52 8.11.2020

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG