رسائی کے لنکس

امریکہ روس تخفیفِ اسلحہ سمجھوتہ: سینیٹ کمیٹی کی طرف سےمنظوری


امریکی کانگریس
امریکی کانگریس

امریکی سینیٹ کی ایک کلیدی کمیٹی نے روس کےساتھ تخفیفِ اسلحہ کےایک اہم سمجھوتےکی توثیق کردی ہے۔

سینیٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی نےجمعرات کواسٹارٹ ٹریٹی کو چار کے مقابلےمیں 14ووٹوں سے منظور کرلیا۔ اب یہ قانون سازی باقاعدہ توثیق کےلیے سینیٹ کے مکمل اجلاس کے سامنے پیش ہو گی۔

یہ سمجھوتہ صدر براک اوباما کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں اولین سطح پر رہا ہے۔

مسٹر اوباما نےجمعرات کو دی جانے والی منظوری کو امریکہ کی قومی سلامتی کو فروغ دینے کی طرف ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔

اُنھوں نے سینیٹ کے ایوان پر زور دیا کہ وہ سمجھوتے کی فوری منظوری دے، جِس کے باعث، اُن کے بقول،نیوکلیئر ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے سمیت ہمہ جہت معاملات پر روس کے ساتھ تعاون کومضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔

مسٹر اوباما اور روسی صدر دِمتری مدویدیف نے اپریل میں سمجھوتے پر دستخط کیے تھے۔

سمجھوتے کی رو سے روس اور امریکہ اسٹریٹجک نیوکلیئر ہتھامروں کی تعداد کی تنصیب کو 1550تک محدود کردیں گے، جس کی 2002ء میں تعداد2200پرمقرر کی گئی تھی۔

یہ سمجھوتہ 1991ء کے اسٹارٹ سمجھوتے کی جگہ لے گا جِس کی میعاد دسمبر میں ختم ہو رہی ہے۔

XS
SM
MD
LG