امریکی فوج کے ایک اہلکار پر جنسی زیادتی جیسے جرائم کا الزام عائد کیا گیا ہے جو کہ ملک کی فوج میں اس طرح کی شکایات کے سلسلے کا تازہ ترین واقعہ ہے۔
امریکی محکمہ دفاع نے ملزم فوجی کا نام ظاہر کیے بغیر کہا ہے کہ وہ فورٹ ہُڈ ٹیکساس میں قائم جنسی زیادتی سے بچاؤ کے پروگرام کا معاون ہے اور اس سے اپنے ماتحتوں کے ساتھ جنسی روابط، زیادتی اور ناروا سلوک سے متعلق تفتیش کی گئی ہے۔
ان تازہ الزامات سے ایک ہفتہ قبل ہی فضائیہ میں جنسی زیادتی سے بچاؤ کے پروگرام کے سربراہ کرنل جیفری کروسنسکی کو ایسے ہی الزامات کی بنا پر گرفتار کیا گیا تھا۔
گزشتہ ہفتے پینٹاگون کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کم ازکم 26 ہزار فوجی اہلکاروں کو شاید جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
ٹیکساس میں واقع فضائیہ کے اڈے پر بھی ایسے ہی معاملات میں ملوث متعدد تربیت کار زیر تفتیش ہیں۔