واشنگٹن —
امریکہ کے وزیرِ خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے رہنما امن مذاکرات کی بحالی چاہتے ہیں لیکن اس کے باوجود اس معاملے پر پیش رفت آسان نہیں ہوگی۔
بدھ کو کویت میں اپنے ہم منصب شیخ صباح خالد الصباح کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی وزیرِاعظم بینجمن نیتن یاہو اور فلسطین کے صدر محمود عباس، دونوں ہی امن عمل کو آگے بڑھتے دیکھنا چاہتے ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات کا سلسلہ اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے کی مقبوضہ زمین پر یہودی بستیوں کی تعمیر کے باعث 2010ء میں معطل ہوگیا تھا۔
اپنی پریس کانفرنس میں سیکریٹری کیری نے کہا کہ دونوں رہنما امن مذاکرات کو اپنی اپنی ریاستوں کو درپیش حالیہ سیاسی چیلنجز سے کہیں زیادہ اہم سمجھتے ہیں اور اسی لیے انہوں نے اس بارے میں اپنی سنجیدگی کا اظہار بھی کیا ہے۔
خیال رہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کے دورے پر ہیں۔ بدھ کو انہوں نے کویت میں اپنے کویتی ہم منصب کے علاوہ ریاست کے حکمران اور ولی عہد سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
دورے کے دوسرے مرحلے میں سیکریٹری کیری اردن کے دارالحکومت عمان جائیں گے جہاں وہ صدر شاہ عبداللہ سے ملاقاتیں کریں گے۔
امریکی وزیرِ خارجہ اپنے دورے کے دوران میں راملہ میں فلسطینی صدر محمود عباس اور یروشلم میں اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو سے بھی ملیں گے۔
رواں سال کے آغاز میں امریکی وزیرِ خارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد سیکریٹری کیری کی اسرائیلی و فلسطینی رہنمائوں سے یہ پانچویں ملاقات ہوگی جس میں وہ انہیں براہِ راست مذاکرات کی بحالی پر آمادہ کرنے کی کوشش کریں گے۔