رسائی کے لنکس

امریکی حمایت یافتہ کرد گروہ کا نو شامی دیہات پر قبضہ


سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کے ہمراہ لڑائی کرنے والا ایک امریکی فوجی امریکی پرچم اٹھائے کھڑا ہے۔ فائل فوٹو
سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کے ہمراہ لڑائی کرنے والا ایک امریکی فوجی امریکی پرچم اٹھائے کھڑا ہے۔ فائل فوٹو

امریکہ کی اسپیشل فورسز کے 200 اہلکاروں کے ساتھ مل کر کام کرنے والی کرد تنظیم سیریا ڈیموکریٹک فورسز کے جنگجو دریائے فرات کے دونوں جانب شدت پسندوں کے زیرقبضہ علاقے میں داخل ہو گئے ہیں۔

امریکہ کی حمایت یافتہ فورسز نے منگل کو شام میں داعش کے زیرقبضہ منبج شہر کی طرف پیش قدمی کے دوران ترکی کی سرحد کے قریب واقع نو دیہات پر قبضہ کر لیا ہے۔

شام میں جنگ پر نظر رکھنے والی تنظیم سیرئین آبزرویٹری فار ہیومن راٹس کے مطابق امریکہ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران منبج میں موجود اہداف پر فضائی کارروائیاں بھی کیں جن میں تین بچوں سمیت 15 افراد مارے گئے۔

امریکہ کی اسپیشل فورسز کے 200 اہلکاروں کے ساتھ مل کر کام کرنے والی کرد تنظیم سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کے جنگجو دریائے فرات کے دونوں جانب شدت پسندوں کے زیرقبضہ علاقے میں داخل ہو گئے ہیں۔

اس پیش رفت پر عرب سنی باغیوں اور ترکی دونوں نے غصے کا اظہار کیا ہے جنہیں خدشہ ہے کہ کُرد گروہ سرحد کے قریب اپنی ریاست قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تاہم امریکہ کی اس علاقے پر گہری نظر ہے کیونکہ اس کے خیال میں اسی علاقے سے غیر ملکی جنگجو شام میں داخل ہوتے ہیں۔

حالیہ ہفتوں میں سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کی یہ دوسری بڑی پیش قدمی ہے۔ گزشتہ ماہ اس نے رقہ کے شمال میں درجنوں دیہات پر قبضہ کر لیا تھا جو شام میں داعش کی نام نہاد خلافت کا دارالخلافہ ہے۔

XS
SM
MD
LG