رسائی کے لنکس

’گن کنٹرول‘ سے متعلق تجاویز امریکی سینیٹ میں مسترد


سینیٹر کرس مرفی
سینیٹر کرس مرفی

ڈیموکریٹ سینیٹر کرس مرفی نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انھیں آج کی رائے شماری سے "تضحیک" محسوس ہو رہی ہے جب کہ فلوریڈا سے ڈیموکریٹ سینیٹر بل نیلسن نے کہا کہ "میں (اورلینڈو کے) 49 غمزدہ خاندانوں کو کیا بتاؤں گا۔

امریکہ میں اورلینڈو میں ہوئے مہلک حملے کے ایک ہفتے بعد ہی امریکی سینیٹ نے گن کنٹرول سے متعلق متعدد تجاویز کو مسترد کر دیا ہے جن میں اسلحہ کی خریدو فروخت سے متعلق قوانین سخت کرنے کا کہا گیا تھا۔

اورلینڈو میں عمر صدیق متین نامی حملہ آور نے ہم جنس پرستوں کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ کر کے 49 افراد کو ہلاک اور 53 کو زخمی کر دیا تھا۔

پیر کو دیر گئے ایوان میں ڈیموکریٹس کی طرف سے ایک عرصے سے جن دو تجاویز کی وکالت کی جا رہی تھی، انھیں ریپبلکن ارکان نے مسترد کر دیا۔

ان میں سے ایک میں یہ دہشت گردوں کی نگرانی کی متعدد فہرستوں بشمول، ایسے افراد جن کے پروازوں میں سفر کرنے اور اسلحہ خریدنے پر پابندی ہے سے متعلق تجاویز پر مبنی تھی جب کہ دوسری میں اسلحہ کی خریداروں کے پس منظر کو چانچنے اور انٹرنیٹر پر اسلحہ کی فروخت سے متعلق ہدایات کو سخت کرنے کا کہا گیا تھا۔

دونوں تجاویز کو منظوری کے لیے درکار حمایت حاص نہیں ہو سکی۔

ڈیموکریٹ سینیٹر کرس مرفی نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انھیں آج کی رائے شماری سے "تضحیک" محسوس ہو رہی ہے جب کہ فلوریڈا سے ڈیموکریٹ سینیٹر بل نیلسن نے کہا کہ "میں (اورلینڈو کے) 49 غمزدہ خاندانوں کو کیا بتاؤں گا۔

"افسوس کے ساتھ میں انھیں یہ بتاؤں گا کہ این آر اے (نیشنل رائفل ایسوسی ایشن ) گن رائٹس کی لابی کا گروپ پھر جیت گیا ہے۔"

ریپبلکنز کا کہنا تھا کہ وہ ایسی تجویز کے حق میں رائے نہیں دے سکتے جو غلطی سے دہشت گردوں کی نگرانی کی فہرست میں شامل ہو جانے والوں کو اس بارے میں لڑنے کا حق نہیں دیتی۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ ڈیموکریٹس کا اقدام امریکیوں کو بغیر کسی قانونی کارروائی کے اسلحہ رکھنے کے آئینی حق سے انکاری ہے۔

ٹیکساس سے ریپبلکن سینیٹر جان کورنین نے کہا کہ "ہم سب اس پر متفق ہیں کہ دہشت گردوں کو اسلحہ خریدنے کے قابل نہیں ہونا چاہیے۔۔۔سوال یہ کہ آیا ہم یہ طریقے سے کریں گے جو آئینی ہو۔"

انھوں نے مزید کہا کہ "ہمارے (ڈیموکریٹک) ساتھی یہ گن کنٹرول کے لیے کرنا چاہتے ہیں جب کہ ہمیں چاہیے کہ ہم اسے اسلامی انتہا پسندی کو ختم کرنے کے استعمال کریں جو کہ اس کی بنیادی وجہ ہے جو اورلینڈو میں ہوا۔"

ادھر ڈیموکریٹس نے ریپبلکنز کی دو تجاویز کو مسترد کر دیا۔ ان میں سے ایک میں دہشت گردی کے شبہ والے لوگوں کو اسلحہ کی فروخت کی ممانعت کا تذکرہ تھا لیکن یہ قدغن اسی صورت میں ہوگی کہ اگر وفاقی حکومت جج کو مطمیئن کر سکے کہ جس شخص کو اسلحہ بیچا جا رہا ہے وہ انتہائی خطرناک ہے۔

دوسری تجویز میں قانون نافذ کرنے والے ادارے یہ تحقیق کریں گے کہ اگر دہشت گردی کی تفتیش میں ملوث ہو وہ اسلحہ خرید سکتا ہے یا نہیں۔

ڈیموکریٹس کا کہنا تھا کہ ریپبلکن کی تجاویز مہلک ہتھیاروں کو برائی کرنے والوں کے ہاتھوں میں جانے سے روکنے کے لیے بہت کمزور ہیں۔

XS
SM
MD
LG