رسائی کے لنکس

امریکی خلابازوں کی خلا میں دوسری چہل قدمی


امریکی خلابازوں کی خلا میں دوسری چہل قدمی
امریکی خلابازوں کی خلا میں دوسری چہل قدمی

دو امریکی خلا بازوں نے بدھ کے روز بین الاقوامی خلا ئی سٹیشن کو ٹھنڈک پہنچانے والی خراب مشین کی تبدیلی کے لیے دوسری بارخلا میں چہل قدمی کی۔ اس مشین کی خرابی کی وجہ سے گذشتہ ہفتے سسٹم کوہنگامی طور پر بند کرنا پڑا تھا۔ مشین کے امونیا پمپ کو علیحدہ کرنے کے بعد اسے عارضی طور پر قائم گودام میں رکھ دیا گیا۔

خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ نئے پمپ کی تنصیب کے لیے پیر کے روز خلاباز خلا میں تیسری بار چہل قدمی کریں گے اور اس جگہ کی صفائی کی صورت میں چوتھی چہل قدمی کی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے۔

گذشتہ ہفتے یہ خلا بازمشین کے خراب حصے کو علیحدہ کرنے کی کوشش میں آٹھ گھنٹے سے زائد خلا میں رہے جو کہ طویل ترین دورانیہ تھا تاہم وہ پمپ کو علیحدہ کرنے میں ناکام رہے تھے۔

XS
SM
MD
LG