رسائی کے لنکس

امریکی سینیٹ نے جوہری ہتھیاروں میں کمی کے معاہدے کی توثیق کر دی

امریکی سینیٹ نے جوہری ہتھیاروں میں کمی کے معاہدے کی توثیق کر دی
امریکی سینیٹ نے جوہری ہتھیاروں میں کمی کے معاہدے کی توثیق کر دی

سینیٹ میں جب روس کے ساتھ نیو سٹارٹ نامی معاہدے کی توثیق کے لئے ووٹنگ ہوئی تو اکہتر ووٹ اس کے حق میں ڈالے گئے جبکہ صرف چھبیس اراکین نے اس کی ٕمخالفت کی۔

امریکی سینیٹ نے اتوار کو روس کے ساتھ جوہری ہتھیاروں میں تخفیف کے معاہدے کی توثیق کر دی ہے ۔ کانگرس کی طرف سے یہ منظوری امریکی صدر براک اوباما کی خارجہ پالیسی کے لئے ایک اہم کامیابی ہے۔

سینیٹ میں جب روس کے ساتھ نیو سٹارٹ نامی معاہدے کی توثیق کے لئے ووٹنگ ہوئی تو اکہتر ووٹ اس کے حق میں ڈالے گئے جبکہ صرف چھبیس اراکین نے اس کی ٕمخالفت کی۔

کانگرس کی منظوری کے بعد صدر اوباما نے وائٹ ہاؤس میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ اس سے دنیا کو ایک بھر پور پیغام ملے گا۔ انہوں نے سینیٹ میں دونوں جماعتوں کے اراکین کا شکریہ ادا کیا ۔ صدر اوباما اس معاہدے کو قومی سلامتی کی ترجیح قرار دیتے ہیں۔

حزب اختلاف ری پبلیکن پارٹی کے کچھ اراکین اس بنا پر معاہدے کی مخالفت کرتے رہے کہ اس سے امریکہ کی مزائل حملوں کے خلاف دفاعی صلاحیت میں کمی آجائے گی۔

نیو سٹارٹ نامی معاہدہ امریکہ اور روس دونوں سے یہ مطالبہ کرتا ہے کہ وہ سات سال میں سٹرٹیجک ہتھیاروں کی تعداد گھٹا کر اسے 1550 تک لے آئیں۔ ۔ اس معاہدے پر اس سال اپریل میں مسٹر اوباما اور روسی صدر دیمتری میدویدف نے دستخط کیے تھے۔

معاہدے پر عمل درآمد کے لئے ابھی روس کی پارلیمنٹ کو اس کی توثیق کرنا باقی ہے ۔ روسی قانون سازوں کا کہنا ہے کہ وہ آئیندہ چند روز میں اس پر ووٹنگ کریں گے۔

XS
SM
MD
LG